قومی خبریں

بلیا قتل معاملہ: کلیدی ملزم 14دنوں کی عدالتی حراست میں

دھیریندر کو اترپردیش پولیس کی ایس ٹی ایف نے اتوار کو لکھنؤ کے جنیشور پارک سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ملزم کو بلیا کوتوالی لایا گیا۔ جہاں آج اسے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے درجن پور گاؤں میں قتل معاملے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ کو آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ دھیریندر کو اترپردیش پولیس کی ایس ٹی ایف نے اتوار کو لکھنؤ کے جنیشور پارک سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ملزم کو بلیا کوتوالی لایا گیا۔ جہاں آج اسے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اتوار کو بلیا قتل معاملے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ سمیت 5ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

ایس ٹی ایف نے لکھنؤ میں پالی ٹیکنک چوراہے کے نزدیک سے دھیریندر کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں نامزد ملزم سنتوش یادو و امرجیت یادو کو بلیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کی گرفتاری پر 50-50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس نے ابھے سنگھ اور دھرمیندر سنگھ کو وارانسی سے گرفتار کیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس ابھی تک 10 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ ایس ٹی ایف نے اتوار کی دیر رات دھیریندر کو بلیا پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ 15 اکتوبر کو درجن پور گاؤں میں راشن کی دوکان کے سلسلے میں دھیریندر نے جے پرکاش کے سینے میں ریوالور لگا کر گولی مار دی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔ سابق فوجی دھیریندر بی جے پی حامی ہے اور بیریا سے پارٹی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ اس کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ دھیریندر نے ایس ڈی ایم اور پولیس سرکل افسر کے سامنے گولی ماری تھی۔ وزیر اعلی نے اس حادثے کے بعد دونوں افسران کو فوری اثر سے معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined