ویڈیو گریب
ملک میں اقلیتی طبقہ پر ہو رہے مظالم کی ایک نئی مثال سامنے آئی ہے۔ اتر پردیش میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کا ایک لیڈر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 3 لوگوں کو پیٹتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، اور کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک شخص ٹوپی پہنے 3 لوگوں کو تھپڑ سے مارتا ہے اور دوڑاتے ہوئے اس علاقہ سے دور بھگا دیتا ہے۔ جب یہ سب ہو رہا تھا تو وہاں کچھ لوگ موجود بھی تھے، لیکن کسی نے اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔
Published: undefined
کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اتر پردیش کی یہ ویڈیو دیکھیے۔ اس میں بجرنگ دل کا لیڈر اکشے ٹھاکر مذہبی تفریق کی وجہ سے کچھ لوگوں کو بری طرح مار رہا ہے، انھیں سر راہ بے عزت کر رہا ہے۔‘‘ آگے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یہ پہلی بار نہیں ہے... 2014 سے اقلیتوں کے خلاف جرائم کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ پورے ہندوستان میں ایسے شرمناک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو کو سامنے رکھ کر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی و آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’نریندر مودی اور بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت پر مبنی سوچ نے ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔ یہ لوگ بھائی کو بھائی سے لڑا کر اپنی سیاسی روٹیاں سینک رہے ہیں۔‘‘ ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان محبت اور بھائی چارے کا ملک ہے۔ تنوع میں اتحاد ہی ہماری طاقت اور شناخت ہے، جس پر بی جے پی لگاتار حملہ کر رہی ہے، سماج میں زہر گھول رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں نفرت کے خلاف اور مظلوم طبقہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’ہم ہر طبقہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ایسے شرمناک واقعہ کے لیے بی جے پی اور نریندر مودی کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined