قومی خبریں

لگاتار ایف آئی آر سے پریشان بابا رام دیو نے سپریم کورٹ سے کیا راحت کا مطالبہ

بابا رام دیو نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے ملک کی دوسری ریاستوں میں درج کیس کو دہلی منتقل کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ انھیں زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بابا رام دیو، تصویر آئی اے این ایس
بابا رام دیو، تصویر آئی اے این ایس 

بابا رام دیو نے ایلوپیتھی سے متعلق متنازعہ بیان دینے کے بعد بھلے ہی معافی مانگ لی ہو، لیکن ان کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) کی طرف سے ملک کی الگ الگ ریاستوں میں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے بابا رام دیو نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی اور اپنے لیے راحت کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے ملک کی دوسری ریاستوں میں درج کیس کو دہلی منتقل کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ انھیں زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

دراصل بابا رام دیو کے خلاف پٹنہ اور رائے پور میں بھی آئی ایم اے نے کیس درج کرایا ہے۔ رائے پور ضلع کے پولیس افسران نے گزشتہ ہفتہ جمعرات کو بتایا تھا کہ شہر کے سول لائن تھانہ میں پولیس نے رام دیو کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر راکیش گپتا اور دیگر کی شکایت کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹر کمیونٹی اور کورونا انفیکشن کے دوران دوائیوں کے بارے میں مبینہ غلط تشہیر اور مرکزی وبا ایکٹ کی خلاف ورزی جیسے الزامات بابا رام دیو پر لگائے گئے۔ اس طرح کے کیس کئی تھانوں میں درج ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رام دیو نے سپریم کورٹ سے نہ صرف سبھی معاملوں کو دہلی منتقل کرنے کی گزارش کی ہے، بلکہ فی الحال ان معاملوں میں کسی کارروائی پر بھی روک کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined