قومی خبریں

اعظم گڑھ: بی ایس پی لیڈر کمال لدین کا گولی مار کر قتل

کلام الدین اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فارئنگ شروع کر دی، شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انہے مردہ قرار دے دیا گیا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اعظم گڑھ: اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پیر کی شام 60 سالہ بی ایس پی لیڈر کمال الدین کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ بائیک سوار نامعلوم حملہ آور ان کا قتل کرنے کے بعد اسلحہ ہوا میں لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانسک ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملہ کی تفتیش کی۔

Published: undefined

قتل کی یہ واردات ضلع اعظم گڑھ کے میہ نگر پولیس اسٹیشن کے کندن پور گاؤں میں پیش آئی۔ یہاں بی ایس پی رہنما کلام الدین اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار حملہ آور آئے اور ان پر اندھا دھند گوگلیاں برسانے لگے۔ گولی لگنے کے بعد کلام الدین کو لال گنج کے سی ایس سی اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن یہاں ڈاکٹروں نے کلام الدین کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں وارانسی کے لیے منتقل کر دیا۔ وارانسی پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے کلام الدین کو مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

کلام الدین نے 2004 اور 2012 میں نظام آباد اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ پولیس کے مطابق کلام الدین پر بھی قتل اور گینگسٹر کے مقدمے درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گاؤں میں پرانی دشمنی چل رہی ہے۔ اس سے پہلے کلام الدین کی بیٹی پر بھی حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ لکھنؤ میں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہے تھے۔ وہ ایک دن پہلے ہی گھر آئے تھے، جہاں ان کا قتل کر دیا گیا۔

Published: undefined

اعظم گڑھ کے ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے کہا کہ بادی النظر یہ معاملہ باہمی دشمنی کا نظر آتا ہے۔ کلام الدین کے گاؤں میں اس سے قبل کامران نامی شخص کا قتل ہوچکا ہے۔ اس معاملے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کلام الدین کا نام بھی شامل ہے۔ کامران نے کلام الدین کے کنبے کے ایک رکن پر گولی بھی چلوائی تھی، جس کے بعد انہوں نے لکھنؤ میں اپنے کنبے کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined