عبداللہ اعظم / آئی اے این ایس
سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کے کنبہ کی مشکلیں کم نہیں ہو پا رہی ہیں۔ اب مراد آباد کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے رام پور سے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کر دیا ہے۔ عبداللہ کے خلاف یہ وارنٹ سال 2008 کے ایک معاملے میں جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
عبداللہ اعظم پر سال 2008 میں چھج جوٹ تھانہ علاقے میں سڑک جام کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔ اس پورے معاملے میں اعظم خان، عبداللہ اعظم سمیت سماج وادی پارٹی کے 9 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
یہ واقعہ 31 دسمبر 2007 کے رام پور دہشت گردانہ حملے کے بعد پولیس چیکنگ کے دوران ہوا۔ جب اعظم خان کے قافلے کی گاڑی روکنے پر سماج وادی پارٹی کارکنان نے ہنگامہ اور سڑک جام کیا، اس دوران جم کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا تھا۔
Published: undefined
ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 13 فروری 2013 کو دونوں باپ-بیٹے کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو-دو سال کی سزا اور تین-تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کے خلاف اعظم خان اور عبداللہ اعظم نے اپیل دائر کی تھی۔ حالانکہ کئی بار حاضر نہ ہونے کی وجہ سے اے ڈی جے-3 عدالت نے عبداللہ اعظم کے خلاف این بی ڈبلیو جاری کیا ہے۔ اس کے پہلے ہی اعظم خان کی اپیل خارج ہو چکی ہے اور ان کی سزا برقرار ہے۔
Published: undefined
خصوصی پبلک پروزکیوٹر نے بتایا کہ اس معاملے میں عبداللہ اعظم کو دو سال کی سزا کا اعلان ہوا تھا۔ سزا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے کی سیشن کورٹ میں اپیل پر سماعت زیر غور ہے۔ اس کے بعد عدالت میں سماعت کے باوجود عبداللہ اعظم حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو عدالت نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز