قومی خبریں

اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑی، حالت نازک، پھیپھڑوں کی تکلیف کا سامنا

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے۔ انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان / تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان / تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے۔ انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ میدانتا اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق پیر کے روز اعظم خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، جس میں ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیوٹی پائی گئی ہے۔

Published: undefined

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کی حالت فی الحال تشویش ناک مگر قابو میں ہے۔ وہیں، اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی حالت بھی گمبھیر بنی ہوئی ہے۔ انہیں بھی ڈاکٹروں کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ ٹیم ان کے بہتر علاج کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو نو مئی کو کووڈ-19 کے انفیکشن کے سبب لکھنؤ میں واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر راکیش کپور نے اطلاع دی کہ سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس نامی بیماری کی شکایت پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیوٹی بھی پائی گئی ہے، جس کی وجہ سے آکسیجن سپورٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ اعظم خان کو زمین پر غیر قانونی قبضہ اور فرضی سند تیار کرنے جیسے کئی الزامات کے بعد فروری 2020 سے سیتاپور جیل میں بند تھے۔ وہیں اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم پر بھی فرضی سند سے وابستہ کئی معاملے درج ہیں اور وہ بھی والد کے ساتھ ہی جیل میں بند تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined