قومی خبریں

رامپور میں اعظم خان کا رسوخ برقرار، اہلیہ تزئین فاطمہ فتحیاب

ایس پی کی ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بھارت بھوشن کو نزدیکی مقابلے میں 7716 ووٹوں سے شکست دے کر رامپور حلقے میں اعظم خان نے اپنی فیملی کے رسوخ کو برقرار رکھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: وقار کی جنگ میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اتر پردیش کی رامپور اسمبلی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی۔ یہاں ایس پی کی ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بھارت بھوشن کو نزدیکی مقابلے میں 7716 ووٹوں سے شکست دے کر حلقے میں اپنے رسوخ کو برقرار رکھا ہے۔

Published: 24 Oct 2019, 6:11 PM IST

رامپور میں مقابلہ تزئین فاطمہ بنام بھارت بھوشن سے زیادہ اعظم خان بنام بی جے پی مانا جا رہا تھا کیوں کہ جب سے اتر پردیش میں بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے تبھی سے ان پر یوگی حکومت اور رامپور انتظامیہ کی جانب سے کوئی نہ کوئی کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف 80 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ ان پر بکری چوری، کتاب چوری، چھیڑ خانی، مار پیٹ سے لے کر مرغی چوری تک کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اعظم خان نے ضمنی انتخاب میں اپنی اہلیہ کے لئے مہم جوئی کے دوران کہا تھا کہ وہ خود کو فروخت نہیں کر سکے اس لئے ان پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 6:11 PM IST

ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو 79 ہزار 43 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار کو 71327 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔ ابتدائی رجحانات میں ایس پی امیدوار نے اچھے ووٹوں سے سبقت حاصل کر لی تھی حالانکہ 18 ویں مرحلے کے بعد بی جے پی امیدوار کے ووٹوں کے گراف میں اضافہ ہوا اور آخری مراحل میں سانس روکنے دینے والے مقابلے میں سماجوادی پارٹی کی جیت ہوئی۔

Published: 24 Oct 2019, 6:11 PM IST

واضح رہے کہ رام پور ایس پی کی روایتی سیٹ رہی ہے جہاں سے پارٹی کے قدآور لیڈر محمد اعظم خان آٹھ بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اعظم خان کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ ایس پی کے لئے وقار کا مسئلہ بنی اس سیٹ پر پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی انتخابی مہم چلائی تھی۔

Published: 24 Oct 2019, 6:11 PM IST

ایس پی امیدوار کو یہاں 49.13 فیصد ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار کے حصے میں 44.34 ووٹ آئے۔ اس سیٹ پر کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سمیت دیگر امیدواروں کے ضمانت ضبط ہوگئی۔ اس سیٹ پر 44 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔

Published: 24 Oct 2019, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 6:11 PM IST