قومی خبریں

اعظم خان کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ملی راحت، ’کوالیٹی بار‘ پر قبضہ معاملے میں ضمانت کی عرضی منظور

جسٹس سمیر جین کی سنگل بنچ نے کوالیٹی بار پر قبضہ معاملے میں اعظم خان کی ضمانت عرضی منظور کی۔ ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کی بحث مکمل ہونے کے بعد 21 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>اعظم خان / آئی اے این ایس</p></div>

اعظم خان / آئی اے این ایس

 

قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کو آج ایک خوشخبری ملی ہے۔ 18 ستمبر کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے انھیں بڑی راحت دیتے ہوئے ایک معاملہ میں ضمانت کی عرضی منظور کر لی۔ معاملہ رامپور کے مشہور ’کوالیٹی بار‘ پر قبضہ سے جڑا ہوا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سمیر جین کی سنگل بنچ نے اعظم خان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے منظور کرنے کی اطلاع دی۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کی بحث مکمل ہونے کے بعد گزشتہ 21 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ آج یہ فیصلہ سنایا گیا جو اعظم خان کے لیے باعث سکون ہے۔ حالانکہ ان کے خلاف کچھ دیگر معاملے بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں، اور کچھ معاملوں میں وہ سزا بھی کاٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

اعظم خان گزشتہ 2 سالوں سے زائد عرصہ سے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ رامپور اور مراد آباد میں چل رہے کچھ مقدمات اور 2 معاملوں میں ہوئی سزا کے سبب انھیں جیل میں رہنا پڑ رہا ہے۔ ان معاملوں کی سماعت الگ الگ عدالتوں میں جاری ہے۔ رامپور کے ’کوالیٹی بار‘ کی زمین پر ناجائز قبضہ معاملہ میں ان کی ضمانت عرضی کو آج منظوری ملی ہے۔ یہ معاملہ 2019 میں درج ہوا تھا اور اعظم خان کو 2024 میں ملزم بنایا گیا تھا۔ اس وقت اعظم خان سابقہ حکومت میں وزیر برائے شہری ترقی تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے عہدہ اور اثرات کا غلط استعمال کر جرم کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined