قومی خبریں

جیل میں اعظم خان کو پلنگ یا بستر میسر نہیں، طبیعت بھی ناساز: تزئین فاطمہ

اپنے شوہر اعظم خان سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آئی تزئین فاطمہ نے بتایا کہ ان کی طبیعت میں کوئی خاص بہتری نہیں ہے۔ سہولیات کے سوال پر انھوں نے بتایا کہ شروع سے ہی انھیں پلنگ یا بستر نہیں دی گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تزئین فاطمہ اور اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تزئین فاطمہ اور اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس

 

سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اعظم خان تقریباً ڈیڑھ ماہ سے رامپور کی ضلع جیل میں بند ہیں۔ 29 دسمبر کو ان کی شریک حیات ڈاکٹر تزئین فاطمہ بڑے بیٹے ادیب اعظم اور بہن نکہت اخلاق کے ساتھ جیل پہنچیں۔ یہ ملاقات اعظم خان کی صحت اور جیل میں مل رہے علاج سے متعلق اٹھ رہے سوالات کے درمیان ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد اہل خانہ نے میڈیا سے کہا کہ اعظم خان کی صحت تشویش ناک ہے۔

Published: undefined

جیل سے باہر آنے کے بعد ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بتایا کہ اعظم خان کی طبیعت میں کوئی خاص بہتری نہیں ہے۔ سہولیات سے متعلق سوال پوچھے جانے پر وہ کہتی ہیں کہ اعظم خان کو شروعاتی دنوں سے ہی پلنگ یا بستر جیسی بنیادی چیزیں نہیں دی گئی ہیں۔ جب ان سے فرش پر سونے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انھوں نے کہا کہ وہ بیرک کے اندر نہیں گئی تھیں اس لیے کچھ بتا نہیں سکتیں۔

Published: undefined

میڈیا اہلکاروں نے جب تزئین سے ان کے چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم کے بارے میں پوچھا، تو انھوں نے واضح کیا کہ آج عبداللہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اس درمیان اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم نے اپنے والد کی ناساز طبیعت پر فکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے میڈیا سے کہا کہ جیل میں اچھا آدمی بھی برا ہو جاتا ہے، وہاں کسی کی طبیعت اچھی کیسے رہ سکتی ہے۔ انھوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’جیل میں ہر انسان پریشان ہی رہتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined