قومی خبریں

بھومی پوجن: پی ایم مودی سے پہلے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کریں گے ملک سے خطاب!

پی ایم نریندر مودی ایودھیا کی زمین سے تقریباً ایک گھنٹہ ملک کو خطاب کریں گے، لیکن ان سے ٹھیک پہلے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا خطاب ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے آئندہ 5 اگست کو بھومی پوجن کی سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی ایم نریندر مودی اس موقع پر موجود رہیں گے اور میڈیا ذرائع کے مطابق وہی ’شبھ مہورت‘ میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔ لیکن اس درمیان ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بھومی پوجن کے بعد عوام سے خطاب کرنے والے پہلے شخص پی ایم مودی نہیں ہوں گے۔

Published: 04 Aug 2020, 10:25 AM IST

دراصل کچھ نیوز پورٹل پر شائع خبروں کے مطابق بھومی پوجن کے ٹھیک بعد پی ایم نریندر مودی ایودھیا کی زمین سے ملک کو خطاب کریں گے، لیکن ان سے ٹھیک پہلے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا خطاب ہوگا۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ موہن بھاگوت کا خطاب کتنی دیر کا ہوگا۔ پی ایم مودی کے تعلق سے ایسی خبریں ضرور آئی ہیں کہ وہ تقریباً ایک گھنٹہ خطاب کریں گے۔

Published: 04 Aug 2020, 10:25 AM IST

واضح رہے کہ بھومی پوجن کے اصل پروگرام کی شروعات 5 اگست کو ہوگی، لیکن بھومی پوجن کے لیے مذہبی پوجا اور دوسری رسمیں پیر کے روز سے ہی شروع ہو گئی ہیں۔ گوری گنیش پوجا کے ساتھ بھومی پوجن کا جو عمل ایودھیا میں شروع ہوا ہے وہ منگل کو رامارچا پوجا کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے 5 اگست کو مختلف رسموں کو پورا کرتے ہوئے بھومی پوجن کے ساتھ اختتام پائے گا۔

Published: 04 Aug 2020, 10:25 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Aug 2020, 10:25 AM IST