قومی خبریں

کانپور میں ہوٹل کا کھانا کھاکر آسٹریلوی کھلاڑی بیمار، پیٹ میں تکلیف کے بعد پہنچے اسپتال

اس واقعے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے کھانے کی فہرست میں تبدیلی کی ہے۔ اس سے ٹیم کی آئندہ تیاریوں پر اثر پڑا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیائی ٹیم، یو این آئی فائل فوٹو</p></div>

آسٹریلیائی ٹیم، یو این آئی فائل فوٹو

 

 کانپور شہر کے گرین پارک اسٹیڈیم میں انڈیا اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان سمیت 4 کھلاڑی مبینہ طور پر ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔ سبھی کے پیٹ میں تکلیف ہوئی۔ جن میں تیز گیند باز ہینری تھارنٹن بھی شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ریجینسی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جب کہ دیگر تینوں کو طبی معائنے کے بعد چھٹی دی دے گئی۔ حالانکہ اسپتال یا آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیائی ٹیم منیجر کے مطابق چار کھلاڑیوں کو جانچ کے لیے اسپتال بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ معمول پر آنے کے بعد تینوں کو چھٹی دے دی گئی  لیکن ہینری تھارنٹن میں سنگین انفیکشن کی علامات پائی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ان کی حالت بہتر ہونے پرانہیں بھی واپس ہوٹل بھیج دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے کھانے کی فہرست میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سے ٹیم کی آئندہ تیاریوں پر اثر پڑا ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

Published: undefined

خبر کے مطابق بیمار ہونے والے کھلاڑی مبینہ طور پر پہلے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اے کی میڈیکل ٹیم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کھلاڑیوں کو مقامی کھانے اور پانی سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ریجینسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تھارنٹن کی حالت بہتر ہو رہی ہے، لیکن فی الحال ان کی فیلڈ میں واپسی کے لیے ٹائم لائن غیر یقینی ہے۔ ہوٹل انتظامیہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: undefined

متعلقہ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہوٹل کے کھانے کے نمونے لیے ہیں لیکن کچھ بھی قابل اعتراض یا نامناسب نہیں ملا۔ ہوٹل کے منیجر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیماری کھانے کی وجہ سے نہیں تھی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہوں۔ اس سلسلے میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ لینڈ مارک ہوٹل کانپور کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔ اگر کھانا ایسا ہوتا تو تمام کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined