قومی خبریں

اورنگ آباد: کورونا متاثرین کے لئے نعمت ثابت ہو رہی ’بارون‘ کی آکسیجن گیس سلینڈر ریفلنگ یونٹ

شروعاتی دور میں کافی مشکلات پیش آئی تھیں اور خام مال کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور جھارکھنڈ کے بوکارو سے رامیٹریل منگواتے رہے ۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس 
علامتی تصویر آئی اے این ایس  

کورونا بحران کے دور میں جہاں چاروں طرف آکسیجن سلینڈر کی قلت ہے وہیں اورنگ آباد ضلع کے بارون میں قائم آکسیجن گیس سلینڈر ریفلنگ یونٹ اورنگ آباد اور آس پاس کے اضلاع میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہورہاہے ۔

Published: 23 Apr 2021, 10:40 PM IST

اس یونٹ سے ریفل ہوئے آکسیجن سیلنڈر اورنگ آباد اور آس پاس کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھیجے جارہے ہیں اور وہاں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں یہ یونٹ مدد گار ثابت ہورہاہے ۔ اس سے اس وبا کے دوران آکسیجن کی دستیابی سے لوگوں کو بہت بڑی راحت مل رہی ہے ۔

Published: 23 Apr 2021, 10:40 PM IST

نوادہ ضلع باشندہ بھولا وشو کرما نے سال 2016 میں بارون میں میڈیکل آکسیجن گیس سیلنڈر ریفلنگ یونٹ قائم کیا تھا ۔ شروعاتی دور میں انہیں کافی مشکلات پیش آئی تھیں اور خام مال کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور جھارکھنڈ کے بوکارو سے رامیٹریل منگواتے رہے ۔ کورونا کے دور ان جب آکسیجن کی کمی ہونے لگی تو ان کا صنعتی یونٹ انتظامیہ اور عام لوگوں کیلئے عظیم نعمت ثابت ہوئی ۔ آج ان کی ریفل اکائی کی صلاحیت 500 آکسیجن سلینڈر روزانہ دستیاب کرانے کی ہے اور ابھی لگ بھگ 300 آکسیجن سلینڈر روزانہ بھیج رہے ہیں۔

Published: 23 Apr 2021, 10:40 PM IST

مسٹر وشوکرمانے کہاکہ اگر انتظامیہ کا تعاون اسی طرح سے ملتا رہا اور را مٹیریل بلا توقف دستیاب رہا تو اس یونٹ کی صلاحیت اور بھی زیادہ بڑھائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔ ایسے میں اسپتال سے لیکر ہوم آئیسولیشن تک کے مریضوں کو آکسیجن سلینڈر کی ضرورت پڑ رہی ہے ۔ اس سے طلب اور کھپت دونوں بڑھی ہے ۔

Published: 23 Apr 2021, 10:40 PM IST

انہوں نے بتایاکہ ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق اورنگ آباد ضلع کے علاوہ سہسرام واقع نارائن میڈیکل کالج اسپتال سمیت بھبھوا اور گیا میں بھی طلب کے مطابق آکسیجن سیلینڈربھیجے جارہے ہیں۔ دریں اثناءضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال نے کہاکہ اورنگ آباد ضلع میں آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ ضرورت کے مطابق کووڈ مریضوں کو آکسیجن دستیاب کرانے کیلئے اہل ہے۔

Published: 23 Apr 2021, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Apr 2021, 10:40 PM IST