قومی خبریں

اتر پردیش میں کورونا کے ساتھ ایک نئی آفت کا قہر، سبھی اسپتال الرٹ پر

اُرسلا اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ ’زیکا وائرس‘ سے پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے گھروں کے باہر جمع پانی ہٹایا جا رہا ہے، گھروں کے باہر اسپرے اور گھروں کا سروے کیا جا رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کورونا وبا کے درمیان اتر پردیش میں زیکا وائرس نے محکمہ صحت کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے، کانپور میں زیکا وائرس کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ معاملوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اُرسلا اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) ڈاکٹر انل نگم نے بتایا کہ ’’کانپور میں زیکا وائرس کے معاملے بڑھنے کے بعد میونسپل کارپوریشن لگاتار صفائی کا کام کر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر انل نے کہا کہ ’’حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے گھروں کے باہر جمع ہوا پانی ہٹایا جا رہا ہے، گھروں کے باہر اسپرے اور گھروں کا سروے کیا جا رہا ہے۔ ہمارے اسپتال میں 10 بستروں کا وارڈ بنایا گیا ہے۔ ابھی یہاں زیکا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں آیا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانپور کے سی ایم او ڈاکٹر نیپال سنگھ نے اس تعلق سے کہا کہ ’’کانپور میں زیکا وائرس کے 79 معاملے سامنے آئے ہیں۔ 100 ٹیمیں نگرانی کر رہی ہیں، جو گھر گھر جا کر حاملہ خواتین کی لائن لسٹنگ کر رہی ہیں۔ 100 ٹیمیں دواؤں کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں۔ 50 ٹیمیں سیمپل لینے کا کام کر رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined