دہلی کی وزیر آتشی / قومی آواز / وپن
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم پیر، 3 فروری کو ختم ہو گئی۔ اب 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج 8 فروری کو سامنے آئیں گے۔ ووٹنگ سے ایک دن قبل دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی کے بیٹے منیش بدھوڑی پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ آتشی کے مطابق، منیش بدھوڑی اپنے 3-4 ساتھیوں کے ساتھ جے جے کیمپ اور گری نگر کے علاقوں میں لوگوں کو دھمکا رہے تھے۔ شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
Published: undefined
آتشی نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’پیر کو انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے اور شام 6 بجے کے بعد سائلنس پیریڈ کے دوران کسی بھی باہر کے شخص کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمیں اطلاع ملی کہ رمیش بدھوڑی کی ٹیم کا ایک فرد جے جے کیمپ اور گری نگر میں لوگوں کو دھمکا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سے شکایت کے بعد کارروائی کی گئی ہے اور امید ہے کہ سخت قدم اٹھایا جائے گا۔
Published: undefined
دوسری جانب رمیش بدھوڑی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "آتشی شکست کے خوف میں ایسی بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں۔ میرے دو بیٹے ہیں، ایک دہلی ہائی کورٹ میں وکیل ہے اور دوسرا بیرون ملک ایک کمپنی میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ آتشی کسی بھی شخص کو میرا بیٹا قرار دے کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔" انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب اپنا فیصلہ خود کرے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کالکا جی اسمبلی سیٹ پر آتشی کے خلاف بی جے پی کی طرف سے رمیش بدھوڑی اور کانگریس کی جانب سے الکا لامبا میدان میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی اپنی جیت کے لیے پُر اعتماد ہے۔ رمیش بدھوڑی پہلے دہلی کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں لیکن 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined