قومی خبریں

آتشی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھا، خواتین کو 2500 روپے دینے کا مطالبہ

آتشی نے ریکھا گپتا کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 31 جنوری کو دہلی کی خواتین کو 2500 روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا اور 8 مارچ سے رقم ملنے کی یقین دہانی کرائی تھی

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کی سینئر رہنما آتشی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’مہیلا سمرِدھی یوجنا‘ کے تحت خواتین کو 2500 روپے کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کریں۔

آتشی نے اپنے خط میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس وعدے کی یاد دہانی کرائی جو انہوں نے 31 جنوری کو دہلی کے دوارکا میں منعقدہ ایک ریلی میں کیا تھا۔ اس وقت وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت بنتے ہی پہلی کابینہ میٹنگ میں اس اسکیم کو منظور کیا جائے گا اور خواتین کے بینک کھاتوں میں 8 مارچ سے رقم جمع ہونی شروع ہو جائے گی۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کی رہنما نے دہلی حکومت کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم نے خواتین سے کہا تھا کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کو موبائل نمبر سے جوڑ لیں تاکہ انہیں رقم ملنے کی اطلاع فوری طور پر موصول ہو سکے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ اب جبکہ 8 مارچ قریب ہے، دہلی کی خواتین بے صبری سے اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔

آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس معاملے پر کارروائی کریں اور خواتین کو ان کا حق دلانے کے لیے ان کے بینک کھاتوں میں رقم منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی خواتین حکومت کی طرف دیکھ رہی ہیں اور ان کی امیدیں ٹوٹنی نہیں چاہئیں۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی مسلسل اس معاملے پر احتجاج کر رہی ہے اور مختلف علاقوں میں مظاہرے کر رہی ہے۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو اپنے وعدے کے مطابق خواتین کے کھاتوں میں رقم بھیجنی چاہیے، تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کر سکیں۔

یہ معاملہ دہلی میں سیاسی گرمی بڑھا رہا ہے اور بی جے پی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ اپنی اعلان کردہ اسکیم کو نافذ کرے۔ آیا 8 مارچ کو خواتین کے کھاتوں میں یہ رقم جمع ہوتی ہے یا نہیں، یہ ایک بڑا سوال بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined