قومی خبریں

اومیش پال قتل معاملہ: عتیق احمد کا بیٹا اسد انکاؤنٹر میں ہلاک، جھانسی میں ایس ٹی ایف کی کارروائی

یوپی ایس ٹی ایف نے اومیش پال قتل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے زوراور لیڈر عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام احمد کو ایک مقابلہ میں ہلاک کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: یوپی ایس ٹی ایف نے اومیش پال قتل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے زوراور لیڈر عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام احمد کو ایک مقابلہ میں ہلاک کر دیا ہے۔ ’انڈین یکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں یہ کارروائی کی ہے۔

Published: 13 Apr 2023, 1:21 PM IST

الہ آباد کے اومیش پال قتل کیس میں مطلوب اسد اور غلام پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسد اور غلام احمد جھانسی میں ڈی ایس پی نویندو اور ڈی ایس پی ومل کی قیادت والی یو پی ایس ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔ دونوں کے قبضہ سے جدید ترین غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Published: 13 Apr 2023, 1:21 PM IST

رپورٹ کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف نے اسد اور غلام کو جھانسی میں ہتھیار ڈالنے کو کہا تھا لیکن انہوں نے ایس ٹی ایف کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پی ایس ٹی ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا۔

قبل ازیں، اومیش پال قتل معاملہ کی سماعت کے لیے عتیق احمد اور اس کے بھائی کو سخت سیکوری کے درمیان الہ آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عتیق احمد کو گجرات کی سابرمتی جیل سے سڑک کے راستہ الہ آباد لایا گیا جبکہ اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو بریلی جیل سے یہاں لایا گیا۔

Published: 13 Apr 2023, 1:21 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Apr 2023, 1:21 PM IST