قومی خبریں

قومی یادگار پر سابق وزیر اعظم واجپئی کی آخری رسومات ادا

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات شام چار بجےُ ادا ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
واجپئی کی آخری رسومات کا ویڈیو

اسمرتی استھل پر حامد کرزئی، سید علی ظفر اور پردیپ کمار گیاولی بھی موجود

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات جب اسمرتی استھل پر ادا کی گئیں، اس وقت افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، پاکستان کے کارگزار وزیر قانون سید علی ظفر، نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاولی اور ہندوستان کی خارجہ امور کی وزیر سشما سوراج بھی موجود تھیں۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

پورے اعزاز کے ساتھ اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسم ادا

اسمرتی استھل پر پورے اعزاز کے ساتھ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات مکمل ہوئیں۔ اس موقع پر ملک کی کئی مشہور و معروف ہستیوں نے انھیں خراجع عقیدت پیش کیا اور ملک سے باہر کے بھی کئی اہم مہمانان یہاں پہنچے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

فائرنگ کر سابق وزیر اعظم کو سلامی پیش کی گئی

اسمرتی استھل پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بندوق چلا کر آخری سلامی پیش کی گئی۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

واجپئی کے جسد خاکی پر لپٹا ترنگا ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

واجپئی کی آخری رسومات کے موقع پر موجود سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

واجپئی کا جسد خاکی قومی یادگار پر پہنچا، خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا جسد خاکی قومی یادگار مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند اور تینوں فوجی سربراہان کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کر دی گئی ہے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

واجپئی کا جسد خاکی قومی یادگار مقام پر پہنچا

واجپئی کی آخری یاترا کا قومی یادگار مقام پر پہنچ کر اختتام ہو گیا ہے۔ یہاں جمنا کے کنارے کچھ ہی دیر میں ان کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری یاترا میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر راہل گاندھی بھی شامل رہے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

واجپئی کی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، کانگریس رہنما غلام نبی آزاد سمیت کئی بڑے رہنما قومی یادگار پر پہنچے ہیں۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

اٹل بہاری واجپئی آخری سفر پر روانہ

سابق وزیر اعظم اٹل بہارئی واجپئی کو بی جے پی ہیڈکوارٹر پر خراج عقیدت پیش کی گئی اس کے بعد ان کے جسد خاکی کی آخری یاترا شروع ہو چکی ہے۔ واجپئی کی آج شام چار بجے یہاں شانتی ون کے پاس قومی یادگار میں آخری رسم ادا کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم واجپئی کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں انتقال ہو گیا تھا۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

UNI

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری یاترا جاری ہے۔ بی جے پی کے صدر دفتر سے شروع ہوئی یہ یاترا قومی یادگار تک جائے گی جہاں شام کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج چوہان، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سمیت بی جے پی کے متعدد رہنما ان کی آخری یاترا میں پیدر چل رہے ہیں۔ بی جے پی صدر دفتر سے قومی یادگار کا فاصلہ تقریباً چار کلومیٹر کا ہے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر دفتر میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور پارٹی کے عہدیدار موجود رہے۔ سب سے پہلے، خراج عقیدت کا آغاز مودی، شاہ اور جتیندر سنگھ نے کیا۔ مودی اور شاہ سابق وزیر اعظم کے جسد خاکی کے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے سے کافی پہلے یہاں پہنچ گئے تھے۔

اس سے قبل واجپئی کے ترنگے میں لپیٹے جسد خاکی کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کے کرشن مینن روڈ پر واقع رہائش گاہ سے اکبر روڈ، انڈیا گیٹ ہوتے ہوئے دین دیال اپادھیائے روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح سے ہی بڑی تعداد میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان موجود تھے۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر کے ارد گرد سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور سینئر حکام کو تعینات کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ میں انتقال ہو گیا تھا۔ واجپئی کی آج شام چار بجے یہاں شانتی ون کے پاس قومی یادگار میں آخری رسم ادا کی جائے گی ۔

(یو این آئی)

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

پاکستان کے قائم مقام وزیر واجپئی کی آخری رسم میں شامل ہوں گے

پاکستان حکومت کی جانب سے قائم مقام وزیر اطلاعات و قانون علی ظفر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسم میں شامل ہوں گے۔

پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹ کیا، ’’وزیر اطلاعات و قانون بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں ایک وفد سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسم میں شامل ہوگا‘‘۔

نیپال حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیانوالي واجپئی کی آخری رسم میں شامل ہو رہے ہیں۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا جسد خاکی بی جے ہیڈکواٹرز میں لایا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار اور خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

سابق وزیر اعظم، بھارت رتن اور بی جے پی کے قدآور رہنما اٹل بہاری واجپئی کا جمعرات کو 93 سال کی عمر میں چل بسے۔ شام 5 بج کر 5 منٹ پر انہوں نے دہلی کے ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں آخری سانس لی۔ رات کے 9 بجے ان کا جسد خاکی ان کی کرشنا مینن مارگ واقع رہائش پر رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے بڑی تعداد میں بی جے پی اور سنگھ سے وابستہ لوگ پہنچ رہے ہیں۔

ان کا جسد خاکی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے صدر دفتر پر پہنچنے کے بعد دوپہر ایک بجے آخری سفر پر روانہ ہوگا۔ ’راشٹریہ سمرتی استھل‘ تک واجپئی کی آخری یاترا نکالی جائے گی، شام 4 بجے آخری رسومات ادا ہوں گی۔

واضح رہے کہ اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کے بعد حکومت ہند نے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ریاستی حکومتوں نے بھی 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش، بہار، پنجاب سمیت کئی ریاستوں نے ایک دن کی سرکاری چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔ مرکز کے دائرے میں آنے والے دفاتر میں آج آدھے دن کی چھٹی رہے گی۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

UNI
جسد خاکی بی جے پی ہیڈکوارٹر کے لئے روانہ

واجپئی کے آخری سفر پر روانہ ہونے سے قبل ان کے جسد خاکی کو بی جے پی کے صدر دفتر پر لایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے جسد خاکی کو فوج کے خصوصی ٹرک کے ذریعہ لے جایا جا رہا ہے۔ ٹرک کے آگے ہندوستانی فوج کے جوان چل رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کے دفتر پر پہنچ چکے ہیں اور وہاں لوگوں کا جم غفیر نظر آ رہا ہے۔ واجپئی کا آخری دیدار کرنے والوں میں اکثریت بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں کی ہے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

تصویر سوشل میڈیا
اٹل بہاری واجپئی پر براہ راست نشریات کے لئے مندرجہ ذیل ویڈیو پر کلک کریں

اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر سپریم کورٹ اور وہاں کی رجسٹری میں بھی آدھے دن کی تعطیل رہے گی، سپریم کورٹ آج ایک بجے تک ہی کھلے گا۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

اٹل بہاری واجپئی کا جسد خاکی ان کی رہائش پر رکھا گیا ہے اور آخری دیدار کے لئے معزز شخصیات کے پہنچے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیرں اثنا کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے علاوہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، ہندوستانی بحریہ کے سربراہ سنیل لامبا سمیت دیگر شخصیات بھی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کر چکی ہیں۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی بھی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے ۔ اس موقع پر جاوید اختر نے کہا کہ واجپئی ایسے رہنما تھے جنہیں طبقہ کے لوگوں کی محبت ملی۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

کئی راستہ بند

جمعہ کی صبح 8 بجے سے کرشنا مینن مارگ، سنہری باغ روڈ، تغلق روڈ، اکبر روڈ، تیس جنوری مارگ، مان سنگھ روڈ، بھگوان داس روڈ، شاہجہاں روڈ اور سکندرا روڈ عام لوگوں کے لئے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولس نے کہا ہے کہ ڈی ڈی یو روڈ، آئی پی روڈ، بی ایس جی روڈ (تلک برج سے دلی روڈ) ، جے ایل این روڈ (راج گھاٹ سے دہلی گیٹ) بھی بند رہیں گے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

ڈی سی پی مدھر ورما کے مطابق دہلی پولس نے واجپئی کی آخری یاترا کے لئے تمام انتظامات کئے ہیں۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

UNI

اٹل بہاری واجپئی کی آخری یاترا کے لئے سجے ہوئے 5 ٹرک پہنچ گئے ہیں۔ پہلے ان کے جسد خاکی کو بی جے پی ہیڈکوارٹر لایا جائے گا اس کے بعد وہ آخری سفر پر نکلیں گے۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Aug 2018, 8:52 AM IST