ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دورضلع جھالو کاٹی میں دریائے سوگندھا میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
ڈھاکہ سے ضلع برگونا کو جانے والی کشتی میں 700 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ جھالوکاٹی میں صدرسب ضلع کے حدود میں میں واقع گاب خان -دھنشیری علاقے میں بہنے والے دریائے سوگندھا میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
Published: undefined
جھالوکاٹی صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج خلیل الرحمان نے صبح 10 بجے کے قریب بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے اور مقامی پولیس نے اب تک 30 افراد کی لاشیں نکالی ہیں ۔ تلاشی مہم تاحال جاری ہے۔
جھالوکاٹی کے ڈپٹی کمشنر محمد جوہر علی نے تقریباََ 9:45 بجے اخبار نیو ایج کو بتایا کہ جھلسنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگی۔ اس کشتی میں تقریباً 700 سے 800 مسافر سوار تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined