قومی خبریں

اسمبلی انتخابات: ہماچل پردیش میں فتح اور گجرات میں شکست پر راہل گاندھی کا رد عمل آیا سامنے

ہماچل پردیش میں جیت پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’سبھی کانگریس کارکنان اور لیڈران کو مبارکباد، یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو کیا گیا ہر وعدہ جلد از جلد نبھائیں گے۔‘‘

تصویر ٹوئٹر@INCIndia
تصویر ٹوئٹر@INCIndia 

ایک طرف گجرات میں جہاں کانگریس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہیں ہماچل پردیش میں پارٹی کو خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایک ریاست میں شکست اور دوسری میں فتح کے بعد کانگریس لیڈران کا بیان بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ سابق کانگریس صدر اور اس وقت بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی کا بھی دونوں ریاستوں سے متعلق پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش میں پارٹی کی جیت پر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’ہماچل کے عوام کو اس نتیجہ خیز جیت کے لیے دل سے شکریہ۔ سبھی کانگریس کارکنان اور لیڈران کو مبارکباد۔ آپ کی محنت اور خودسپردگی اس فتح کی نیک خواہشات کا اصلی حقدار ہے۔ پھر سے یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو کیا گیا ہر وعدہ جلد از جلد نبھائیں گے۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف گجرات میں ملی شکست کو قبول کرتے ہوئے راہل گاندھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھتے ہیں ’’ہم گجرات کے لوگوں کا مینڈیٹ انکساری کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔ ہم پارٹی کی از سر نو تشکیل کر سخت محنت کریں گے اور ملک کے اصولوں اور ریاست کے لوگوں کے حق کی لڑائی جاری رکھیں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے 12 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور آج اس کا نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ اس ریاست میں حکومت سازی کے لیے 35 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کانگریس نے 40 سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ بی جے پی کو 25 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ عآپ کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ بقیہ 3 سیٹوں پر دیگر امیدواروں کی جیت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined