قومی خبریں

’’اسمبلی انتخابات 2022، بی جے پی کو شکست دینے کا آخری موقع‘‘

اکھلیش یادو پارٹی کارکنوں سے کہا کہ ’’سال 2022 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر جمہوریت کو بچانے کا آخر ی موقع ہوگا۔ہمیں بی جے پی کے خلاف ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہے۔‘‘

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے نئے سال پر پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ابھی سے کمر کس لیں، کیونکہ یہ بی جے پی کو شکست دینے کا آخری موقع ہے۔

Published: undefined

جمعہ کو پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’سال 2022 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر جمہوریت کو بچانے کا آخر ی موقع ہوگا۔ہمیں بی جے پی کے خلاف ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہے۔‘‘ پارٹی کارکنوں و ریاستی عوام کو نئے سال کی مبارب باد پیش کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ ’’ریاست کے عوام سماج وادی پارٹی کی حمایت کریں گے۔کسان،غریب اور نوجوانوں نے بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے تنگ آکر ایس پی کا دامن تھاما ہے۔‘‘

Published: undefined

سماجوادی پارٹی سربراہ نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کو حاشیہ پر لانے کا بھی الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے تین زرعی قوانین لاکر کسانوں کو بالکل کنارہ کر دیا ہے۔اس درمیان اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ عوام کے پاس جائیں اور ماضی میں سماج وادی حکومت کے ذریعہ کرائے گئے کاموں کے بارے میں آگاہ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined