قومی خبریں

ایشیائی ہاتھی معدوم ہونے والی مخلوقات میں شامل

ہندوستان اور برصغیر کے دیگر ملکوں میں پائے جانے والے ہاتھی کو معدوم ہونے کے دہانے پر پہنچ چکیں نقل مکانی کرنے والی مخلوقات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گاندھی نگر: ہندوستان اور برصغیر کے دیگر ملکوں میں پائے جانے والے ہاتھی کو معدوم ہونے کے دہانے پر پہنچ چکیں نقل مکانی کرنے والی مخلوقات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

نقل مکانی کرنے والے جانوروں پر اقوام متحدہ کی کانفرنس (سی ایم ایس)ک ے رکن ملکوں کی یہاں ہورہی 13 ویں میٹنگ میں ہندوستان کی جانب سے پیش اس تجویز کو بلا مقابلہ منظوری دے دی گئی۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے ساتھ ہی رضاکار تنظیموں نے بھی تجویز کی حمایت کی۔ کسی بھی ملک یا تنظیم نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

Published: undefined

ہندوستان نے میٹنگ کےپہلے دن 17 فروری کو ایشیائی ہاتھی کو سی ایم ایس کے اپینڈکس-1 میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔اس فہرست میں ان مخلوقات کو شامل کیا جاتا ہے جن کے معدوم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس وقت دنیا کے 13 ملکوں میں تقریباً 50 ہزار ہاتھی ہیں۔ ان میں 30 ہزار ہندوستان میں ہیں۔ اس فہرست میں شامل ہونے کے بعد سبھی رکن ملکوں کے لئے اس نسل کے جانوروں کا تحفظ لازمی ہوجاتا ہے۔

Published: undefined

سری لنکا نے کہا کہ حالانکہ اس کے یہاں ایشیائی ہاتھیوں کی تعداد کافی ہے، اس کے باوجود وہ اس کی حمایت کرتا ہے۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مربوط کوشش کے ذریعہ انسان اور ہاتھیوں کے درمیان جدوجہد کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined