قومی خبریں

اشوک گہلوت نے جواہر لال نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر پیش کیا خراج عقیدت

اشوک گہلوت نے کہا کہ پنڈت نہرو نے ملک کے تمام مسائل کو ایک بہترین شکل میں تبدیل کر دیا اور آج جو ہندوستان ہم دیکھ رہے ہیں اس کی بنیاد بھی رکھی۔

تصویر ٹوئٹر@ashokgehlot51
تصویر ٹوئٹر@ashokgehlot51 راجستھان انفارمیشن

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 57 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ آزاد ہندوستان کے تعمیر نو کے معمار، عالمی سطح کے بہترین اداروں کے خالق، جدید ہندوستان کے تخلیق کار، ملک کے پہلے وزیر اعظم اور بھارت رتن یافتہ پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر پرخلوص سلام۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کے سامنے متعدد چیلنجز تھے۔ ملک کو تعلیم، سیکورٹی، روزگار، انفراسٹرکچر، زراعت، صنعت، معاشرتی ترقی یعنی تمام شعبوں میں تحفظ چاہیے تھا۔ پنڈت نہرو نے ملک کے تمام مسائل کو ایک بہترین شکل میں تبدیل کر دیا اور آج جو ہندوستان ہم دیکھ رہے ہیں اس کی بنیاد بھی رکھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ راجستھان کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ پنڈت نہرو نے 2 اکتوبر 1959 کو ہندوستان میں پنچائتی راج کی تشکیل راجستھان کے ناگور ضلع میں کی تھی۔ ہم ان کی برسی کے موقع پر ہنودستان کی تعمیر میں شراکت داری نبھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بھی پنڈت نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین اور سلام پیش کیا۔

Published: undefined

سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے پنڈت نہرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں اہم کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی تعمیر نو میں پنڈت نہرو نے جو تعاون دیا ہے اس کے لئے قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔ اسی طرح ریاستی کانگریس صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا، وزیر زراعت لال چند کٹاریہ اور وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچریا واس اور دیگر کئی کانگریس رہنماؤں نے پنڈت نہرو کو خراج پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined