قومی خبریں

دہلی کار دھماکے پر اسد الدین اویسی کا ردعمل

لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا، "میں ان خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں جنہوں نے اس خوفناک کار دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے لال قلعہ کے باہر کار دھماکے پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا پہلا ردعمل سامنےآیا ہے۔ اویسی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے تحت سخت سزا دی جانی چاہئے۔

Published: undefined

لوک سبھا ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں، انہوں نے لکھا ہے کہ، "میں لال قلعہ کے باہر کار دھماکے کی خبر سے بہت غمزدہ ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔" انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس واقعہ کی مکمل اور فوری تحقیقات کی جائے گی۔ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Published: undefined

اس خوفناک کار بم دھماکے میں اب تک کئی افراد ہلاک اور متعدد خمی ہو ئے ہیں ۔ تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے لال قلعہ کے قریب لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی)اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ کئی زخمیوں کی نازک کہی جا رہی ہے۔

Published: undefined

لال قلعہ کے باہر میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب اس خوفناک کار بم دھماکے کے بعد پوری دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی، اتر پردیش اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔دھماکے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined