قومی خبریں

قیدیوں نے کی ملزم پولیس والوں کی جم کر پٹائی، گرفتار پولیس والوں کو بھیجا گیا مدورائی جیل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیل میں بند تقریباََ 30 قیدیوں کے ایک گروپ نے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا جس کے بعد جیل کے وارڈن نے انہیں بچایا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

تامل ناڈو میں حراست میں باپ بیٹے کی موت کے معاملے میں گرفتار ایک انسپکٹراور دو سب انسپکٹروں سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے ساتھ توتوکوڈی جیل میں قیدیوں نے مارپیٹ کی، جس کے بعد انہیں مدورائی سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ۔

Published: 06 Jul 2020, 9:11 AM IST

ان پانچ پولیس اہلکاروں کو ہفتہ کی رات پیرورانی کی توتو کوڈی ضلع جیل سے مدورائی سنٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس حراست میں پی جےراج (60) اور اس کے بیٹے جے بینکس (31) کی ہوئی موت کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی سی آئی ڈی نے انسپکٹر سریدھر ، دو سب انسپکٹروں بالاکرشن اور رگھو گنیش ، ہیڈ کانسٹیبل مورگن اور کانسٹیبل میتھوراج کو گرفتار کیا تھا ۔

Published: 06 Jul 2020, 9:11 AM IST

اس کے بعد پانچوں پولیس اہلکاروں کو توتو کوڈی ضلع جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس جیل میں 300 قیدیوں کے رہنے کی جگہ ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرفی الحال صرف 80 قیدی رکھے گئے ہیں ۔

Published: 06 Jul 2020, 9:11 AM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیل میں بند تقریباََ 30 قیدیوں کے ایک گروپ نے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا جس کے بعد جیل کے وارڈن نے انہیں بچایا۔ واقعے کے بعد جیل حکام نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سخت سکیورٹی کے درمیان پولیس اہلکاروں کو مدورائی جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

Published: 06 Jul 2020, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jul 2020, 9:11 AM IST