قومی خبریں

جموں وکشمیر کے رام بن اور گاندربل میں مسلح جھڑپیں، 4 جنگجو ہلاک

جموں وکشمیر کے رام بن اور گاندربل اضلاع میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر 

سری نگر: جموں وکشمیر کے رام بن اور گاندربل اضلاع میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے۔ ادھر سری نگر کے نواح کدل میں مشتبہ جنگجوئوں نے مبینہ طور پر گرینیڈ پھینکا۔ تاہم یہ گرینیڈ پھٹنے سے رہ گیا۔

Published: undefined

جموں وکشمیر پولس کے مطابق رام بن کے قصبہ بٹوت اور گاندربل کے جنگلی علاقہ ترنکھال میں ہفتہ کی صبح شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں چار جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگئی ہیں۔ جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

جموں وکشمیر پولس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر تین مختلف ٹویٹس میں کہا گیا کہ جموں زون کے ضلع رام بن میں پانچ جنگجو پھنسے ہوئے تھے۔ پولس، آرمی اور سی آر پی ایف پر مشتمل سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو محاصرے میں لیا تھا۔ جنگجوئوں نے صبح کے وقت سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کی تھی اور فرار ہونے کی کوشش کی تھی'۔

Published: undefined

پولس نے ٹویٹر پر مزید کہا تھا کہ موقع سے فرار ہونے کے بعد جنگجو قصبہ بٹوت میں ایک عام شہری کے گھر میں داخل ہوگئے۔ سینئر افسران آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔ تصادم کے دوران تین جنگجو مارے گئے۔ مکان کو مالک کو بچایا گیا۔

Published: undefined

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور نے گاندربل تصادم کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'آپریشن ترنکھال گاندربل۔ ایک جنگجو مارا گیا اور جنگی ساز و سامان برآمد کیا گیا۔ آپریشن جاری ہے'۔ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک مہلوک جنگجوئوں کی شناخت نہیں ہوئی تھی۔ پولس اور فوج نے کہا کہ وہ رام بن اور گاندربل مسلح جھڑپوں کے بارے میں تفصیلی بیانات جاری کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined