قومی خبریں

عتیق-اشرف کے قاتلوں کی پیشی، سڑک سے کمرہ عدالت تک حفاظت کے پختہ انتظامات

عتیق احمد اور اشرف علی کے قاتلوں کو آج پیشی کے لیے پرتاپ گڑھ کی جیل سے عدالت لے جایا جائے گا۔ اس دوران چپہ چپہ پر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: مافیا اور لیڈر عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف علی کے قتل کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تینوں قتل کے ملزمان لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کو لے کر ایس آئی ٹی پرتاپ گڑھ جیل سے نکل چکی ہے، جہاں یہ قید تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تینوں ملزمان کو پہلے الہ آباد کی نینی جیل میں قید کیا گیا تھا لیکن عتیق کے حامیوں کے خود کے سبب انہیں پیر کے روز پرتاپ گڑھ جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ آج انہیں پرتاپ گڑھ کی جیل سے عدالت لے جایا جائے گا۔ اس دوران چپہ چپہ پر حفاظت کے سخت انظامات کیے گیے ہیں۔ حفاظت کے لیے آر اے ایف اور پی اے سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عتیق احمد اور اشرف علی کو 15 اپریل کو اس وقت گولیوں سے چھلنی کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب انہیں طبی معائنہ کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ جس وقت دنوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا وہ کیمرے پر لائیو تھے اور صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ قتل کے تینوں ملزمان بھی صحافیوں کا ہی روپ دھار کر وہاں پہنچے تھے۔ عتیق اور اشرف کو قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے مبینہ طور پر ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگائے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined