قومی خبریں

پنجاب: خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کے لئے مزید پروازوں کی اپیل

ورشا شرما نے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ کو ٹوئٹ کرتے ہو کہا کہ وہ اپنی نوکری گنوا بیٹھی ہیں، یہاں تک کی مجھے علاج کی سخت ضرورت ہے کیونکہ میرا اسقاط حمل ہو چکا ہے۔ ہم یہاں برے حالات میں جی رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امرتسر: ’امرتسر وکاس منچ‘ کے صدر منموہن سنگھ نے شہری ہوابازی کے وزیر ہریدپ سنگھ پوری سے بدھ کے روز لاک ڈاؤن کے سبب خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: 17 Jun 2020, 5:11 PM IST

سنگھ نے فلائی امرتسر اینی شی ایٹیو کے گلوبل کنوینر سمیپ سنگھ گمٹالا نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کیے گئے لاک ڈاؤن کے سبب ہزاروں ہندوستانی متحدہ عرب امارات، کویت، قطر جیسے خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں ہزاروں پنجابی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 350000 سے زیادہ ہندوستانیوں نے گھر واپس آنے کے لئے اپنے نام کامرس ایمبیسی میں رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ مئی کے پہلے ہفتے میں دوبئی واقع ہندوستانی کامرس ایمبیسی کو تقریباً دو لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Published: 17 Jun 2020, 5:11 PM IST

گمٹالا نے کہا کہ لوگ تین مہینوں سے ہندوستان آنے کا انتظار کررہے ہیں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔ ورشا شرما، خلیجی ممالک میں بہت سے مہاجر مزدوروں مین سے ایک ہیں جن کو کووڈ۔ 19 کے سبب نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

Published: 17 Jun 2020, 5:11 PM IST

کورونا وائرس پھیلنے سے یو اے ای اور خیلیجی ممالک کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ورشا شرما نے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ کو ٹوئٹ کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی نوکری گنوا بیٹھی ہیں۔ یہاں تک کی مجھے علاج کی سخت ضرورت ہے کیونکہ میرا اسقاط حمل ہو چکا ہے۔ ہم برے حالات میں جی رہے ہیں، برائے مہربانی ہمارے مدد کریں۔

Published: 17 Jun 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jun 2020, 5:11 PM IST