قومی خبریں

اے پی گیس سانحہ: ’حکومت سے معاوضہ نہیں چاہیے، مکمل صحتیابی کے ساتھ گھروں کو بھیجا جائے‘

متاثریں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی صحت مکمل طورپر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ اس حقیقت کو جاننے کے باوجود ان کو اسپتال سے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی جو نامناسب بات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: آندھراپردیش کے گیس اخراج کے سانحہ کے متاثرین نے حکومت سے آج دو ٹوک انداز میں مطالبہ کیا کہ ان کو حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معاوضہ نہیں چاہیے بلکہ مکمل صحت چاہیے۔ اس مسئلہ پر متاثرین نے کے جی ایچ اسپتال کے قریب احتجاج کیا۔ چند دن پہلے وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالیمرس کمپنی سے اچانک رات میں گیس کے اخراج کے واقعہ کے سبب 12 افراد کی موت ہوگئی تھی اور کئی افراد بیمار پڑ گئے تھے۔ سانس لینے میں دشواری کے سبب کئی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو سڑکوں اور گھروں میں پڑے ہوئے تھے۔ ان کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد وشاکھاپٹنم کے جی ایچ اسپتال سے ڈسچارج متاثرین کی بڑی تعداد نے آج احتجاج کیا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی صحت مکمل طورپر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ اس حقیقت کو جاننے کے باوجود ان کو اسپتال سے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی جو نامناسب بات ہے۔

Published: undefined

انہوں نے دعوی کیا کہ کئی متاثرین جو ہنوز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں کو مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باوجود گھروں کو بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بیمار ہونے کے باوجود ان کو اسپتال سے کس طرح گھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال دیہات میں دوبارہ پیدا ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے واضح کیا کہ ان کو حکومت کی جانب سے معاوضہ نہیں چاہیے بلکہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی اسپتال سے ان کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اس مسئلہ پر ان متاثرین نے وزیر سرینواس راو کو روک دیا۔ ان متاثرین نے کہا کہ تمام کو علاج کی سہولت کے ساتھ ساتھ اس علاقہ میں ان کو گھر فراہم کیا جائے اور اسپتال کی سہولت بھی پہنچائی جائے۔ ان متاثرین نے ان سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined