قومی خبریں

اے پی: کورونا کے آزمائشی ٹیکے 28 اور 29 دسمبر کو لگائے جائیں گے

اس ماہ کی 28 تاریخ کو کرشنا ضلع کے 6 سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں کورونا ٹیکہ آزمائشی طور پر لگایا جائے گا۔ اس کے لئے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اے این ایم اور آشا ورکرس تیاری کر رہی ہیں۔

کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: ہندوستان میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کا آغاز شروع ہونے والا اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ضمن میں مرکزی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں تربیتی پروگرام چلا کر ٹیکہ لگانے کے حوالہ سے اہلکاروں کو ضروری معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Published: 26 Dec 2020, 4:11 PM IST

آندھرا پردیش میں ضلع کرشنا سے آزمائشی ٹیکہ لگانے کی شروعات کی جائے گی۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اے پی کے ضلع کرشنا سے دسمبر کی 28 اور 29 تاریخ کو آزمائشی ٹیکے لگائے جانے کا آغاز کیا جائے گا۔ آزمائشی ٹیکے لگانے کی شروعات کرنے کے لئے ضلعی عہدیدار ضروری انتظامات کر رہے ہیں۔

Published: 26 Dec 2020, 4:11 PM IST

اس ماہ کی 28 تاریخ کو کرشنا ضلع کے 6 سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں کورونا ٹیکہ آزمائشی طور پر لگایا جائے گا۔ اس کے لئے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اے این ایم اور آشا ورکرس تیاری کر رہی ہیں۔ ان ٹیکوں کے لئے پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں گورنمنٹ اسپتال وجئے واڑہ، اوکنور پی ایچ سی، پورنا پرائیویٹ اسپتال، اربن یو پی ایچ سی اور ایک سرکاری اسکول کا انتخاب کیا گیا۔

Published: 26 Dec 2020, 4:11 PM IST

ہر سنٹر کے لئے 25 استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا گیا ہے جن کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا۔ حکومت نے ریاست میں پہلے مرحلہ میں ایک کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے 3.6 لاکھ طبی اہلکار کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا۔

Published: 26 Dec 2020, 4:11 PM IST

ساتھ ہی ان 7 لاکھ فرنٹ لائن ورکرس کو بھی یہ ٹیکہ لگایا جائے گا جو کورونا کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں، پولیس اہلکاوں، سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں میں اہلکاروں کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا۔ بعد ازاں 50 برس کی عمر کے تقریباً 90 لاکھ افراد کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا۔

Published: 26 Dec 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Dec 2020, 4:11 PM IST