قومی خبریں

نوبل پرائز یافتہ پروفیسر جیمس ایلسن کے ہاتھوں انوپم کھیر نے حاصل کیا خاص اعزاز

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپیٹل کی طرف سے ایوارڈ پیش کیا گیا ہے، اس بات کی جانکاری اداکار نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے ایک الگ مقام حاصل کرنے والے اداکار انوپم کھیر کو اب تک کئی ایوارڈ حاصل ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں انھیں ایک خاص ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس کی جانکاری انوپم کھیر نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ کسی فلم میں اداکاری کے لیے نہیں، بلکہ ’امید کا فلسفہ‘ (فلاسفی آف آپٹیمزم) کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انھیں 9 فروری کو ملا۔

Published: undefined

انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مطلع کیا ہے کہ انھیں سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپیٹل کی طرف سے اعزاز بخشا گیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ نوبل انعام یافتہ پروفیسر جیمس ایلسن اور پروفیسر پدمنی شرما کے ہاتھوں سے پیش کیا گیا۔ ہاسپیٹل کے اس ایونٹ میں فلمی دنیا کے مزید کئی ستارے موجود تھے۔

Published: undefined

انوپم کھیر نے الیومنیٹ آنکولوجی ٹاؤن ہال 2.0 ایونٹ کے دوران ایوارڈ جیتتے وقت کی تصویریں اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ نوبل ایوارڈ وِنر سے میرے لیے ایک اہم ایوارڈ۔ میری اداکاری یا فلم میں تعاون کے علاوہ، مجھے پہلے کئی وجوہات سے ایوارڈ دیا گیا ہے، لیکن کل رات مجھے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپیٹل کی طرف سے نوبل انعام یافتہ پروفیسر جیمس ایلسن اور پروفیسر پدمنی شرما کے ذریعہ اعزاز بخشا گیا جو بہت اہم ہے۔

Published: undefined

انوپم کھیر نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی جانکاری دی کہ یہ اعزاز ان کے لیے خود بہت حیرت انگیز ہے۔ انوپم کھیر نے بتایا کہ انھیں ’امید کا فلسفہ‘ کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں دنیا کی میڈیکل رائلٹی کے دونوں طرف سے شامل ہونے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔ اداکار نے اپنے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’کچھ بھی ہو سکتا ہے‘۔ ایونٹ میں اداکار سنجے دت اور فلم ساز ایان مکھرجی بھی شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined