قومی خبریں

اتر پردیش: بی جے پی کو 50-41 سیٹوں اور 6 فیصد ووٹوں کا ہوگا خسارہ... رپورٹ

Anthro.ai نے اترپردیش کے لیے اپنی فائنل رپورٹ پیش کی ہے۔ اس کے مطابق اتر پردیش میں بی جے پی کو 41 سے 50 سیٹوں کا نقصان ہو سکتا ہے اور اس کے حصے میں 21 سے 30 سیٹیں ہی آ سکیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سبھی مراحل کی پولنگ ختم ہونے کے بعد مختلف ایگزٹ پول میں بی جے پی اور این ڈی اے کو زبردست کامیابی حاصل کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں بھی بی جے پی یا تو ایس پی-بی ایس پی اتحاد کو ٹکر دیتی ہوئی نظر آ رہی ہے یا پھر بہت آگے نکل رہی ہے۔ اس درمیان anthro.ai نے اتر پردیش کے تعلق سے اپنی ایک فائنل رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ رپورٹ ارونا ہینڈک، زویا واہی، راحیل خورشید اور نریندر ناگ کے ذریعہ تیار کی گئی ہے اور اس میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ اسی کے الفاظ میں، لیکن مختصراً ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔

Published: undefined

سب سے پہلے ایک پیش بندی... ہم غلط بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم نے پہلی بار ایک ایسا تجربہ کیا جو اس سے پہلے دنیا میں کہیں نہیں کیا گیا۔ ہم نے ایسے عمل کو اختیار کیا ہے جس میں لوگوں کو ترغیب دینے والے عناصر اور اس کے انتخاب پر پڑنے والے اثر کو سمجھا جا سکے۔ اگر ہمارے اندازے درست نکلے تو ہم اپنے سسٹم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اسے اور زیادہ حقیقت سے قریب بنانے کی کوشش کریں گے۔ اور اگر ہم غلط ثابت ہوئے تو ہم غلطیوں سے سیکھ لیتے ہوئے اپنے سسٹم میں ضروری تبدیلی کریں گے۔

Published: undefined

اس انتخاب کے سبھی مراحل میں ہمیں لوگوں کا تعاون پوری دنیا سے ملا اور ہم اس کے لیے سب کے شکرگزار ہیں۔

Published: undefined

23 مئی کو جب لوک سبھا انتخاب 2019 کے نتیجے سامنے آئیں گے تو یہ بھی صاف ہو جائے گا کہ ہم غلط تھے یا صحیح۔ لیکن ہمیں اس سے زیادہ فکر ان لوگوں کی ہے جن کی زندگی ان نتیجوں سے طے ہوگی۔

Published: undefined

بہر حال، اتر پردیش کو لے کر ہمارا اندازہ اس طرح ہے:

اتر پردیش کی سبھی 80 سیٹوں کے لیے ہمارا پختہ اور کچھ کم پختہ اندازہ ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ایس پی-بی ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کو اتر پردیش میں 54 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ان میں سے 8 سیٹوں پر ہمارا اندازہ غلط ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

ہمارے اندازے میں بی ایس پی کو 27، ایس پی کو 22 اور آر ایل ڈی کو 2 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ جن سیٹوں پر ہمارا اندازہ بہت پختہ نہیں ہے ان میں بی ایس پی کی سیٹیں زیادہ ہیں۔

Published: undefined

ہمارا ماننا ہے کہ اتر پردیش میں بی جے پی کو 21 سیٹیں مل سکتی ہیں اور ان میں 9 مزید سیٹوں کا اضافہ ہو سکتا ہے جو ہم نے فی الحال دوسری پارٹیوں کے اکاؤنٹ میں رکھی ہیں۔ اس طرح بی جے پی کو 21 سے 30 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

وہیں کانگریس کو 4 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ ساتھ ہی شیوپال یادو کی پرگتی شیل سماجوادی پارٹی ایک سیٹ جیت سکتی ہے، حالانکہ اس سیٹ کے سماجوادی پارٹی کے پاس جانے کے زیادہ امکان نظر آتے ہیں۔

Published: undefined

ہمارے اندازے کے مطابق اتر پردیش میں بی جے پی کو 6-3 فیصد ووٹوں کا نقصان ہوگا، جب کہ اتحاد کو 2 سے 5 فیصد ووٹوں کا فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

ہم نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اتر پردیش کے مختلف طبقات کے ایشوز کو کافی قریب سے دیکھا۔ ان میں سے کچھ ایشوز زیادہ اہم طور پر سامنے آئے اور انتخابات میں اثرانداز رہے۔ 2014 میں اتر پردیش میں سبھی ذاتوں نے ان پارٹیوں کو ووٹ دیا جن کو روایتی طور سے وہ ووٹ نہیں دیتے تھے۔ لیکن 2019 میں ایسا نہیں ہوا اور ذات پات کے فارمولوں نے ووٹنگ طے کرنے میں اہم کردار نبھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined