قومی خبریں

تلنگانہ بی جے پی کو ایک اور جھٹکا، سابق رکن پارلیمنٹ ویویک وینکٹاسوامی کانگریس میں شامل

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکا لگا جب سابق رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے قومی ایگزیکٹیو ممبر جی وویک وینکٹاسوامی نے بدھ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس میں شامل ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>ویویک وینکٹاسوامی / آئی اے این ایس</p></div>

ویویک وینکٹاسوامی / آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب سابق رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے قومی ایگزیکٹیو ممبر جی وویک وینکٹاسوامی نے بدھ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس میں شامل ہو گئے۔ ویویک نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی کو لکھے اپنے خط میں لکھا ’’بھاری دل کے ساتھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

بعد ازاں ویویک نے یہاں شمش آباد کے نووٹیل ہوٹل میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے اپنے بیٹے وامسی کرشنا کے ساتھ راہل گاندھی سے ملاقات کی جو اس وقت تلنگانہ میں پارٹی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔

Published: undefined

ریونت ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ویویک کی شمولیت سے کانگریس پارٹی کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کو اقتدار سے ہٹانے کے کام میں مزید تقویت ملے گی۔ ویویک نے کہا کہ وہ کسی عہدہ یا ٹکٹ کے لیے نہیں بلکہ کے سی آر حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ویویک نے الزام لگایا کہ گزشتہ 10 سالوں سے کے سی آر حکومت عوام کی بہبود کے لیے نہیں بلکہ اپنے خاندان کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’سب کو اکٹھے ہونے اور اس خراب حکمرانی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔" پچھلے کئی ہفتوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وویک کانگریس پارٹی میں واپسی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined