نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کورونا ٹیکہ کاری کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ 2021 میں سب کو کورونا کی دونوں خوراکیں دے دی جائیں گی لیکن اسے پورا نہیں کیا گیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’مرکزی حکومت کا وعدہ کیا تھا کہ 2021 کے آخر تک سب کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائیں گے۔ لیکن وہ پورا نہیں ہوا۔ آج سال کا اختتام ہے اور ملک اب بھی ویکسین سے دور ہے۔ ایک اور جملہ چکناچور!‘‘ راہل گاندھی نے یہ ٹویٹ کورونا کی تیسری لہر سے متعلق خبر کے اسکرین شاٹ کے ساتھ کیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز 1200 سے تجاوز کر گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 309 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ان کی کل تعداد بڑھ کر 1270 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، اب تک 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اومیکرون معاملہ رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں سے 374 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں یا ملک چھوڑ چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 450 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں 320، کیرالہ میں 109 اور گجرات میں 97 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Published: undefined
وہیں، کورونا کیسز کی بات کریں تو ان کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 64 دنوں کے بعد کورونا کے نئے کیسز 16,000 کا ہندسہ عبور کر گئے ہیں، جس سے ہندوستان میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 3,48,38,804 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 91,361 ہو گئی ہے۔ ایک ہی دن میں 220 مریض انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں جس ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 481080 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined