قومی خبریں

عوام پر مہنگائی کا ایک اور حملہ، پی این جی کے داموں میں پھر اضافہ

پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) سپلائی کرنے والی کمپنی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے آج پی این جی کے داموں میں 2.63 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے

سی این جی /  آئی اے این ایس
سی این جی / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) سپلائی کرنے والی کمپنی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے آج پی این جی کے داموں میں 2.63 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پی این جی کی تازہ ترین شرح 50.59 روپے فی کیوبک میٹر (روپے/فی ایس سی ایم) ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں پی این جی کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں 5 اگست 2022 کی صبح سے نافذ ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

قومی راجدھانی اور ملحقہ علاقوں میں پی این جی اور سی این جی سپلائی کرنے والی کمپنی آئی جی ایل کے مطابق ی این جی کی قیمت 47.96 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 50.59 روپے فی کیوبک میٹر کی گئی ہیں۔ آئی جی ایل نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ ’’یہ اضافہ گیس کی پیداواری لاگت میں اضافے کو جزوی طور پر پورا کرے گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ حکومت نے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مہنگی درآمدی ایل این جی کا استعمال ضروری قرار دیا ہے۔ جس کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پبلک سیکٹر کی کمپنی جی اے آئی ایل (گیل) سٹی گیس ڈسٹری بیوٹرز کو سپلائی کرنے سے پہلے مقامی طور پر تیار اور درآمد شدہ گیس کی اوسطاً شرحیں طے کرتی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اور پی این جی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined