قومی خبریں

سالانہ امر ناتھ یاترا: تمام راستوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہیں کہ اس سال ریکارڈ توڑ یاتری آئیں گے۔

امرناتھ یاترا / آئی اے این ایس
امرناتھ یاترا / آئی اے این ایس 

سری نگر: سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے میٹنگوں کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو بہتر سہولیات اور معقول سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے درمیان روزانہ کی بنیادوں پر میٹنگیں ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

ان میٹنگوں کے دوران یاترا علاقہ میں کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی تیاریوں، یاتریوں کی پر تحفظ نقل وحمل کے لئے آر او پی کی تعیناتی، ہر ایک یاترا کیمپ پر مشترکہ کنٹرول رومز کے قیام اور انہیں محکمہ موسمیات و ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹوں کے ساتھ لنک کرنے، جموں وکشمیر پولیس کی ماونٹین ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی، فائیر فائٹنگ ٹیموں کی تعیناتی، مختلف مقامات پر ایکسرے اسکیننگ یونٹوں کے قیام، نیل گراٹ، پنج ترنی اور پہلگام ہیلی پیڈوں پر ایکسیس کنٹرول سہولایت کے قیام، بارکوڈ پوائنٹس اور یاترا روٹوں پر مواصلاتی سہولیات کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر مرکزی حکومت نے پہلے ہی اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایک سو سے زائد پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیوں کو یاترا روٹوں پر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر جموں سے لے کر کشمیر کے سبھی یاترا روٹوں پر بھی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہیں کہ اس سال ریکارڈ توڑ یاتری آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined