چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس
آندھرا پردیش حکومت نے اسکول احاطہ میں سیاسی سرگرمیوں یا سیاسی نشانات کی موجودگی کو پوری طرح سے ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ریاست کے اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر وجئے رام راجو نے اس سلسلے میں یکم اگست کو ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول احاطہ میں سیاسی پارٹیوں یا تنظیموں سے متعلق جھنڈے، شال، بینر یا پوسٹر موجود نہیں ہونے چاہئیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا نشان یا اس سے جڑی ہوئی چیز کی نماش کرنا اسکول احاطہ میں ممنوع ہے۔
Published: undefined
جاری حکم میں کچھ اہم باتوں کی طرف نشاندہی کی گئی ہے جس سے اسکول احاطہ کو پاک رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ مثلاً کسی بھی انجان شخص کا بغیر اجازت اسکول احاطہ میں داخل ہونا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ وجئے رام راجو نے ریاست کے سبھی علاقائی جوائنٹ ڈائریکٹرس اور ضلع ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ سرپرستوں یا اسکول انتظامیہ کمیٹی (ایس ایم سی) کے اراکین کے علاوہ کسی بھی شخص یا گروپ کو کسی بھی حالت میں اسکول احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص بچوں کو کوئی مدد یا سامان پہنچانا چاہتا ہے، تو اسے بچوں سے بات چیت کیے بغیر اور کلاسز میں داخل ہوئے بغیر سیدھے اسکول کے پرنسپل کو مذکورہ سامان دینا ہوگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی انجان شخص بچوں کے ساتھ تصویریں بھی نہیں لے سکتا ہے۔ وجئے رام کے مطابق انھیں جانکاری ملی ہے کہ انجان شخص اور گروپ اسکول چیف سے اجازت لیے بغیر اسکول احاطہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ سرپرستوں اور ایس ایم سی اراکین کو چھوڑ کر، طلبا یا اسکولوں کو تحائف یا عطیہ دینے کے لیے بھی انجان شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے پر چل رہی تعلیمی سرگرمیوں میں رخنہ پیدا ہوتا ہے۔
Published: undefined
اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر کے مطابق کوئی بھی شکایتیں یا گزارشات صرف ایڈمنسٹریٹو دفتر میں ہی پیش کی جانی چاہئیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملازمین اور طلبا کو کسی بھی طرح کی شکایت سے متعلق معاملوں میں براہ راست طور پر کسی باہری شخص یا تنظیم سے رابطہ کرنے کی جگہ ایڈمنسٹریٹو دفتر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز