قومی خبریں

ٹرمپ کو ’اچھے دن‘ دکھانے کے لیے گجرات میں 45 غریب خاندانوں کو کیا گیا بے گھر

جھگی-جھونپڑی میں رہنے والے تقریباً 200 لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں آئندہ ’نمستے ٹرمپ‘ ایوینٹ کی وجہ سے جگہ خالی کرنے کو کہاگیا ہے۔ یہ غریب لوگ دو دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا بھر میں گجرات ماڈل کو لے کر ہوّا کھڑا کرنے والے پی ایم مودی اب گجرات میں غریبی چھپانے کے کام میں مصروف ہیں۔ آئندہ ہفتہ احمد آباد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہنچنے والے ہیں۔ ایسے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ سے پہلے احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے نو تعمیر موٹیرا اسٹیڈیم کے پاس ایک جھگی میں رہنے والے 45 خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جھگی-جھونپڑی میں رہنے والے تقریباً 200 لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انھیں آئندہ ’نمستے ٹرمپ‘ ایوینٹ کی وجہ سے ہٹنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ غریب لوگ دو دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 24 فروری کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ گجرات پہنچیں گے جہاں پی ایم مودی ان کی میزبانی کریں گے۔ اس سے پہلے میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ان کے دورہ سے قبل جھگی-جھونپڑی کو چھپانے کے لیے ایک دیوار بنائی گئی ہے تاکہ اس غریبی کو ٹرمپ نہ دیکھ سکیں۔

Published: undefined

اس پورے معاملے پر افسران نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹس کو ٹرمپ کے دورہ سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔ اے ایم سی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’’تجاوزات والی زمین اے ایم سی کے تحت آتی ہے اور یہ ایک شہری منصوبہ کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑی والوں کو سات دنوں کے اندر اسے خالی کرنا ہوگا۔‘‘ اے ایم سی کے عثمان پور دفتر میں معاون ٹی ڈی او (موٹیرا وارڈ) نے کہا کہ ’’موٹیرا اسٹیڈیم میں امریکی صدر کے پروگرام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined