قومی خبریں

اے ایم یو کے طلبا کا آن لائن امتحان سے قبل ہاسٹل چھوڑنے سے انکار

ہاسٹل خالی کرنے کے فیصلہ کے خلاف ایک پروفیسر کے سامنے آنے کے بعد طلبا نے یہ کہہ کر ہاسٹل خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ اپنے آبائی اضلاع میں پہنچنے پر انہیں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کا مسئلہ پیش آئے گا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے آن لائن امتحان کرانے کے فیصلہ کے حوالہ سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک پروفیسر کی طرف سے فیصلہ کے خلاف کھل کر سامنے آنے کے بعد ہاسٹل میں قیام کر رہے طلبا نے یہ کہہ کر ہاسٹل خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ اپنے آبائی اضلاع میں پہنچنے پر انہیں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کا مسئلہ پیش آئے گا۔

Published: undefined

موجودہ وقت میں ہاسٹل میں تقریباً 800 طلبا قیام پزیر ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں گرمی کی تعطیل اور کورونا کی صورت حال کے پیش نظر 15 جون تک اپنا ہاسٹل خالی کرنے کے لئے کہا تھا۔ طلبا کا دعوی ہے کہ انہوں نے افسران کو موجودہ حالات میں ہاسٹل نہ چھوڑ پانے کی اپنی مجبوری کے بارے میں تحریری طور پر اطلاع دی تھی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Published: undefined

ایک طالب علم ارشد نے کہا، ’’میں مغربی بنگال میں رہتا ہوں اور وہاں گردابی طوفان امفان کی وجہ سے ابھی انٹرنیٹ کنکٹیوٹی نہیں ہے۔ اگر میں واپس چلا جاتا ہوں تو شائد امتحان نہیں دے پاؤں گا یا کنکٹیڈ نہیں رہ پاؤں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے طلبا کے ساتھ بھی اسی طرح کا مسئلہ ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اے ایم یو نے 10 جولائی کے بعد آن لائن اوپن بک امتحان کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اے ایم یو کے پراکٹر محمد وسیم علی نے کہا، ’’کسی بھی طالب علم کو ہاسٹل خالی کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف ایک صلاح تھی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined