قومی خبریں

متھرا میں آئس فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے افرا تفری، گھٹنے لگا دم، جان بچا کر بھاگے لوگ

مہولی روڈ کے ویسٹ پرتاپ نگر واقع رہائشی علاقے میں آئس فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس نے بزرگ خاتون کا ریسکیو کیا اور گیس اخراج کے علاقے کے ایک-ایک کلومیٹر پہلے ٹریفک روک دی۔

<div class="paragraphs"><p>موقع پر ریسکیو ٹیم اور پولیس، ویڈیو گریب</p></div>

موقع پر ریسکیو ٹیم اور پولیس، ویڈیو گریب

 

اتر پردیش میں متھرا کے مہولی روڈ کے ویسٹ پرتاپ نگر واقع رہائشی علاقے میں ایک آئس فیکٹری میں اتوار کی صبح 8.30 بجے امونیا گیس کے اخراج سے افرا تفری مچ گئی۔ آس پاس گیس پھیلنے سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔ فیکٹری کے بغل میں رہ رہے ایک کنبہ کے نصف درجن لوگ گھر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مکان میں رہ رہی بزرگ خاتون کو ریسکیو کرکے دوسرے مکان میں شفٹ کرایا۔ پولیس نے ایک-ایک کلومیٹر پہلے ٹریفک روک دیا پھر قریب ایک گھنٹہ بعد گیس کا اثر کم ہونے کے بعد پولیس نے ٹریفک کو بحال کرایا۔

Published: undefined

دراصل کوتوالی علاقے کے مہولی روڈ کے ویسٹ پرتاپ نگر واقع رہائشی علاقے میں کانہا آئس فیکٹری ہے۔ اتوار کی صبح اچانک فیکٹری سے امونیا گیس کا اخراج ہونے لگا۔ اس سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ سانس لینے میں پریشانی ہونے پر لوگوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔ امونیا گیس اخراج کی اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ کے افسران حیران و پریشان ہو گئے اور سٹی مجسٹریٹ راکیش کمار، سی ایم او ڈاکٹر اجئے کمار، محکمہ فائر بریگیڈ کے ساتھ کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کام کو فوری طور پر انجام دیا۔

Published: undefined

واقعہ کے سلسلے میں لوگوں نے بتایا کہ تین دن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا۔ آئس فیکٹری کا مالک راجندر چودھری رہائشی گووند نگر، پرانی پائپ لائنوں کو ٹھیک نہیں کرا رہے تھے۔ اتوار کی صبح گیس کے اخراج کے بعد بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ قریب ایک گھنٹہ بعد گیس کا اثر کم ہونے کے بعد پولیس نے ٹریفک کو بحال کرایا۔ سٹی مجسٹریٹ راکیش کمار نے جانچ شروع کراکر ریفائنری سے ٹیم بلائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined