مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فوج نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔ فوج کی وجہ سے ہی ہمارا سر فخر سے بلند ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نیوکلیئر دھمکی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ امت شاہ کے مطابق ہم نے پاکستان کو اس کے گھر کے اندر 100 کلومیٹر تک داخل ہو کر جواب دیا۔ ہندوستان نے پاکستان کے کئی ایئربیس تباہ کیے، ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم کافی مضبوط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان ڈرا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آپریشن سندور‘ نام وزیر اعظم مودی نے دیا تھا۔
Published: undefined
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے حلف لیا ہے، تب سے دہشت گردوں نے 3 بڑے حملے کیے۔ کچھ روز قبل پہلگام میں پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردوں نے حملے کیے، لیکن وزیر اعظم مودی نے ہر حملہ کا جواب دیا۔ امت شاہ کے مطابق جب اُری میں حملہ ہوا تو سرجیکل اسٹرائک کر کے علامتی جواب دیا گیا۔ پلوامہ حملہ ہوا تو ایئر اسٹرائک کر کے وارننگ دی گئی، لیکن پاکستان کے دہشت گرد سدھرے نہیں اور پہلگام میں پھر سے حملہ کیا۔ اس بار ’آپریشن سندور‘ سے ان کے ہیڈ کوارٹر کو نیست و نابود کیا گیا۔
Published: undefined
امت شاہ نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ’ہندوستانی تہذیب‘ کے حساب سے پاکستان کو جواب دیا ہے۔ ہم نے جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ کے ہیڈ کوارٹر نیست نابود کر دیے، ہم نے 9 ایسے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جہاں دہشت گرد تیار کیے جاتے تھے، ہتھیار چھپائے جاتے تھے۔ یہ کام ہندوستان کے بہادر فوجیوں نے کر دکھایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آج پوری دنیا ہماری فوج کی بہادری اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط سیاسی ارادے کی تعریف کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined