قومی خبریں

امت شاہ نے ’اعظم گڑھ سرکاری یونیورسٹی‘ کا سنگ بنیاد رکھا، لیکن اس کا نام سہیل دیو کے نام پر ہوگا!

عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کہ وزیر داخلہ کی تجویز پر مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر اعظم گڑھ یورنیورسٹی کا نام رکھا جائے گا۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی 

اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں 'اعظم گڑھ سرکاری یونیورسٹی' کا سنگ بنیاد رکھا۔ اعظم گڑھ واقع یش پال پور میں 108 کروڑ کے اخراجات سے بننے والی ’ریاستی یونیورسٹی‘ کا سنگ بنیاد کے بعد اس کے پہلے مرحلے کے تحت انتظامی اور تعلیمی عمارت کی تعمیر ہوگی۔

Published: undefined

اس موقع پر عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ کہ وزیر داخلہ کی تجویز پر مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر اعظم گڑھ یورنیورسٹی کا نام رکھا جائے گا۔ یوگی نے کہا کہ اعظم گڑھ نے بھلے ہی دو۔ دو سابق وزراء اعلی دئیے ہوں، لوک سبھا میں رکن پارلیمان منتخب کر کے بھیجا ہو، لیکن ان کی وجہ سے اعظم گڑھ کی شبیہ داغدار ہوئی ہے۔ شناخت کا بحران انہوں نے ہمیشہ کھڑا کیا تھا۔ انھوں نے کہا مجوزہ یونیورسٹی اعظم گڑھ کو مکمل طور سے 'آریم گڑھ' بنانے کی ضمن میں معاون ثابت ہوگی۔ اس میں اب کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

Published: undefined

یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد امت شاہ نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'تحریک آزادی کے دوران انگریزوں کو ملک سے بھگانے کا کام مہاراجہ سہیل دیو نے اعظم گڑھ سے کیا تھا۔ میری یوگی جی سے اپیل ہے کہ اس یونیورسٹی کا نام مہاراج سہیل دیو کے نام پر رکھا جائے۔

Published: undefined

امت شاہ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو اور ان کی سابقہ حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں جس اعظم گڑھ کو ملک مخالف سرگرمیوں کا اڈا بنا کر رکھا گیا تھا اس اعظم گڑھ میں اب تعلیم کا مندر بننے جا رہا ہے۔ اب اس سے تعلیمی کی لو روشن ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined