قومی خبریں

آئی آئی ایم سے تعلیم یافہ بھارتندو نے جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے بڑی کمپنی کا آفر ٹھکرایا

آئی آئی ایم احمد آباد سے تعلیم یافتہ بھارتندو ورما ان پیشہ ور نوجوانوں میں سے ایک ہیں جو جموں و کشمیر حکومت کے لئے اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں

تصویر بشکریہ پریس ریلیز
تصویر بشکریہ پریس ریلیز  

نئی دہلی (پریس ریلیز): جموں و کشمیر میں آئے دن ملی ٹینوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہونا عام بات ہے اور حال ہی میں فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملے کے بعد صورت حال ہنگامہ خیز ہے۔ دریں اثنا، کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جو ریاست کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں اور حکومت کے اشتراک سے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آئی آئی ایم احمد آباد سے تعلیم یافتہ بھارتندو ورما بھی انہیں نوجوانوں میں سے ایک ہیں جو جموں و کشمیر میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Published: undefined

بھارتندو ورما کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے معروف منیجمنٹ کنسلٹنسی کمپنی ’مکینزی‘ کی تجویز کو ٹھکرا دیا ہے اور جموں و کشمیر حکومت کے لئے مفت میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بھارتندو ورما آئی آئی ایم احمدآباد سے 2021 کے گریجوایٹ ہیں اور اپریل مہینے کے وسط سے جموں و کشمیر کے ایل جی کی سرپرستی میں متعدد اہم پروجیکٹوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ سال آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ اور آئی آئی ایم احمد آباد کے طلبا نے مل کر سِگما (اسٹوڈنٹ فار انوالومنٹ گورنمنٹ اینڈ میموچول ایکشن) تھنک ٹینک شروع کیا تھا، جو نوجوانوں کو حکومتی اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کورنا وبا کے دوران بھی عوامی خدمات انجام دی گئیں۔ نیز ان افراد کو بھی روزگار مہیا کرایا گیا جو وبا کے دوران کام بند ہونے کی وجہ سے واپس اپنے آبائی وطن لوٹ آئے۔

بھارتندو جموں و کمشیر کے نوجوانوں کے لئے ورک شاپ کا انعقاد کر کے انہیں مارکٹ کے روابط، مالی اعانت اور ماکیٹنگ کے گر سکھاتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ ان کاروباروں کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں جنہیں جموں و کشمیر کی خواتین چلا رہی ہیں۔

Published: undefined

بھارتندو نے کہا، ’’مجھے رہنمائی کے ساتھ کام کرنے کی جو آزادی محسوس ہو رہیی ہے اس کے توازن سے میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ بہت سارے بیوروکریٹس اور اہلکار جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہیں یہ جان کر خوشی ہوتی ہے۔ میرے لئے یہ باعث خوشی ہے کہ مجھے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے اپنی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں۔ حکومت ماہر اور نوجوان ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ مزید پیشہ ور افراد یہاں کی حکمرانی کو تعاون دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ نے کہا ’’بھارتندو اور سگما کے ساتھ کام کرنے کے اپنے ذاتی تجربہ کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین اقدامات پر توجہ نہیں دی جاتی، یہ تاثر درست نہیں ہے۔ حکومت اور انتظامیہ میں کافی پرجوش لوگ موجود ہیں جو انتظامیہ میں پیشہ ور افراد اور طلبا کا استقبال کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو