قومی خبریں

ملک میں منکی پاکس کے بعد ایک نیا وائرس آیا سامنے، کیرالہ کے دو لوگوں میں تصدیق

ڈائریا اور قے کی شکایت پر 42 طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی تو دو طالبات کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی۔

نورو وائرس، تصویر آئی اے این ایس
نورو وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان نورو وائرس تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ ترواننت پورم کے وزنجام میں لوئر پرائمری اسکول کے دو طالب علموں میں نورو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ معلومات کے مطابق 42 طالب علموں کو ڈائریا اور قے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جب ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی تو دو طالبات کی رپورٹ میں نورو وائرس پایا گیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ نورو وائرس مثبت طالب علم اچکاڑا کے ایل ایم ایل پی اسکول میں پڑھتے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ نورو وائرس آلودہ خوراک اور پانی سے پھیلتا ہے۔ صحت کے حکام نے کہا کہ نورو وائرس عام طور پر دو دن تک رہتا ہے، لیکن اس کا زیادہ اثر نہیں ہوتا۔

Published: undefined

صحت کے حکام نے کہا کہ نورو وائرس میں مبتلا شخص پانی کی کمی کی شکایت کر سکتا ہے۔ انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد جسم ایک ہفتہ تک کمزور رہتا ہے۔ نیشنل سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہا کہ نورو وائرس سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے ہاتھ دھونے چاہئیں۔ پھلوں اور سبزیوں کو استعمال کرنے سے پہلے انہیں گرم پانی میں اچھی طرح دھو لینا چاہیے۔

Published: undefined

نورو وائرس کی علامات:

انفیکشن آلودہ خوراک اور پانی سے پھیلتا اور پھلتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نوور وائرس سے متاثرہ شخص میں الٹی، ڈائریا، متلی، پیٹ میں درد، سر درد، جسم میں درد اور بخار کی علامات پیدا ہوتی ہیں۔ مریضوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑے گا۔ اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ مہلک ثابت ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined