قومی خبریں

’امیٹھی میرا گھر، یہاں سے مجھے کوئی الگ نہیں کر سکتا‘، پدیاترا میں موجود بھیڑ سے راہل کا خطاب

راہل گاندھی نے کہا کہ میں 2004 میں سیاست میں آیا اور پہلا انتخاب یہیں سے لڑا تھا، اور آپ نے مجھے سیاست سکھائی، میں آپ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

تصویر ٹوئٹر@INCIndia
تصویر ٹوئٹر@INCIndia 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کافی مدت بعد ہفتہ کے روز امیٹھی پہنچے۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے اور یہاں سے مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ امیٹھی کی سڑکوں پر عظیم الشان ’پرتگیا پدیاترا‘ بھی نکالی جس میں لوگوں کا زبردست ہجوم دکھائی پڑا۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی آمد سے امیٹھی کے کانگریس کارکنان بھی پرجوش نظر آئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ دن قبل پریکا گاندھی میرے پاس آئی تھیں، اور اس نے مجھ سے کہا کہ لکھنؤ چلو۔ میں نے ان سے کہا کہ لکھنؤ جانے سے پہلے میں اپنے گھر جانا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ’’امیٹھی میرا گھر ہے، مجھے یہاں سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 2004 میں سیاست میں آیا اور پہلا انتخاب میں نے امیٹھی سے لڑا تھا، اور آپ نے مجھے سیاست سکھائی۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آج ملک کے سامنے دو سب سے بڑے سوال ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی۔ ان سوالوں کا جواب نہ وزیر اعلیٰ دیتے ہیں، نہ وزیر اعظم۔ انھوں نے کہا کہ ابھی آپ نے کچھ دنوں پہلے دیکھا ہوگا کہ وزیر اعظم گنگا جی میں اسنان کر رہے تھے۔ لیکن وزیر اعظم ملک کو یہ نہیں بتا سکتے کہ ملک میں روزگار کیوں نہیں پیدا ہو رہے ہیں۔ روزگار ختم کیوں ہو گئے ہیں؟ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کیوں نہیں مل پا رہا ہے؟

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو یہ سمجھانے آیا ہوں کہ ہمارے نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کو ہندوستان میں روزگار کیوں نہیں مل سکتا۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ اتنی تیزی سے مہنگائی کیوں بڑھتی جا رہی ہے؟ نریندر مودی جی ان کا جواب آپ کو نہیں دیں گے۔ اس لیے میں آپ کو اس کا جواب دے رہا ہوں۔ بھائیو اور بہنو! اس ملک کو چھوٹے بزنس والے، مڈل کلاس دکاندار روزگار دیتے ہیں۔ نریندر مودی نے اپنے دو تین سرمایہ دار دوستوں کے حوالے ملک کا سب کچھ کر رکھا ہے۔ آپ دیکھیے، نریندر مودی تین زرعی قوانین لائے۔ ایک سال بعد ہی وزیر اعظم معافی مانگتے ہیں اور کہتے ہیں مجھ سے غلطی ہو گئی اور تینوں زرعی قوانین واپس لیے گئے۔ ان کی کمزوری کی وجہ سے چین کی فوج آج ہندوستان کے لداخ میں بیٹھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined