قومی خبریں

امریکہ کی دہشت گردی پر کارروائی! کالعدم القاعدہ برصغیر اور ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دیا

امریکہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں بشمول القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

واشنگٹن: امریکہ نے عالمی دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے اہم کارروائی کرتے ہوئے اے کیو آئی ایس (القاعدہ برصغیر)، ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے لیڈران کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

امریکہ نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 رہنماؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی امریکی وزارت خارجہ نے دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قاری امجد خیبر پختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔

Published: undefined

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ نہ بنے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined