قومی خبریں

ایمبیسیڈر کار اب ایک نئی شکل میں سڑکوں پر نظر آئے گی

کبھی ہندوستانی سڑکوں پر راج کرنے والی ہندوستان موٹرس کی ایمبیسیڈر کار اب نئی شکل میں ہندوستانی سڑکوں پر نظر آئے گی ۔

فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویکیپیڈیا
فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویکیپیڈیا 

ہندوستان میں ایمبیسیڈر کار کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ تاہم، وقت کے ساتھ، یہ مشہور کار سڑکوں سے غائب ہوگئی۔ ان دنوں بہت کم تعداد میں اسے صرف کولکتہ میں ایمبیسیڈر ٹیکسی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم، توقع ہے کہ ایمبیسیڈر کار جلد ہی ہندوستانی سڑکوں پر ایک بار پھر نظر آئےگی لیکن یہ بالکل نئی الیکٹرک سیڈان کی شکل میں نظر آئے گی۔ ہندوستان موٹرز لمیٹڈ نے ایمبیسیڈر کا نام 80 کروڑ روپے میں Peugeot کو فروخت کیاتھا جس میں برانڈ اور حقوق شامل تھے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ دونوں مل کر کار کو ایک نئی شکل میں واپس لائیں گے۔

Published: undefined

جوائنٹ وینچر کے نتیجے میں الیکٹرک کاروں کے ساتھ ساتھ الیکٹرک ٹو وہیلر بھی ہوں گے۔, الیکٹرک ایمبیسیڈر چنئی میں بنایا جا سکتا ہے، جہاں کبھی متسوبشی کاریں بنتی تھیں۔

Published: undefined

نئی ایمبیسیڈر کار مکمل طور پر نئی ہو گی اور جدید انٹیریئرز کے ساتھ ایک مختلف انداز میں نظر آئے گی۔ یہ الیکٹرک ہوگی اور اس میں بڑے سائز کی بیٹری ہو سکتی ہے۔حالانکہ اس وقت یہ تمام قیاس آرائیاں ہیں کہ گاڑی کیسی ہوگی۔ برانڈ کے دوبارہ داخلے کی خبر کافی ہلچل مچا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ اس کی شاندار تاریخ ہے۔ واضح رہے کہ ایک وقت میں، ایچ ایم ایمبیسیڈر نے ہندوستانی آٹو مارکیٹ پر راج کیا تھا اور ماروتی اور دیگر کاروں کی آمد سے پہلے، اس کا مارکیٹ پر 70 فیصد قبضہ تھا۔

Published: undefined

آج حالات مختلف ہیں لیکن ایمبیسیڈر کار کی واپسی بہت سے لوگوں کے لیے اچھی خبر ہونی چاہیے جن کی اس سے یادیں وابستہ ہیں۔ نام کو ذیلی برانڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا اور بہت سی کاریں لانچ کی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ نام سب کو معلوم ہے، اس لیے بہت سی کاروں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آخری ایمبیسیڈر کار 2014 میں مغربی بنگال کے اترپارا پلانٹ میں بنائی گئی تھی ، حالانکہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہی پلانٹ دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined