قومی خبریں

راہل-پرینکا کی لاک ڈاؤں خلاف ورزی کی فرضی ویڈیو کا ’آلٹ نیوز‘ نے کیا پردہ فاش

جس ویڈیو کو لاک ڈاؤں کی خلاف ورزی کے طور پر وائرل کیا جا رہا ہے وہ دسمبر کی ہے، جب راہل اور پرینکا گاندھی سی اے اے مخالف مظاہرہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے میرٹھ جا رہے تھے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل کر کے انہیں لاک ڈاؤں کی خلاف ورزی کا مورد الزام ٹھہرانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کا نیوز پورٹل ’آلٹ نیوز‘ کی جانب سے پردہ فاش کیا گیا ہے۔ جس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے اس میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ایک کار میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں اور پولیس ان کی کار کو روکتی نظر آ رہی ہے۔

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس علاقہ میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہے ’’راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا وبائی مرض کورونا وائرس کے مد نظر نافذ لاک ڈاؤں اور دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ‘‘

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST

ایگل نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے اس ویڈیو کو پوسٹ کر کے لکھا گیا ہے، ’’راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی قانون توڑ رہے ہیں۔ میرٹھ روڈ پر محی الدین پور کے نزدیک ڈرائیور نے ڈیوٹی پر تعینات سی او پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔‘‘

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST

آلٹ نیوز نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ جس ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ 24 دسمبر 2019 کی اس وقت کی ہے جب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس انتظامیہ نے میرٹھ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ آلٹ نیوز نے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے حوالہ سے لکھا ’’یوپی پولیس نے منگل کے روز کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو اس وقت میرٹھ میں داخل ہونے سے روک دیا جب وہ شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے جا رہے تھے۔

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST

رپورٹ میں آگے کہا گیا کہ میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ نے بتایا کہ علاقہ میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پولیس کے مطابق، ’’راہل اور پرینکا گاندھی کو ایک نوٹس بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاقہ میں دفعہ 144 نافذ ہے اور میرٹھ ایک حساس شہر ہے۔‘‘

راہل میں راہل گاندھی کا بیان میں درج ہے، راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم نے پولیس سے حکم نامہ دکھانے کو کہا تھا جس میں ہمیں روکنے کا حکم ہو، لیکن پولیس نے کوئی حکم نامہ پیش نہیں کیا اور ہمیں واپس جانے کو کہا۔‘‘

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST

نیوز 18 نے بھی 24 دسمبر کو 17 سیکنڈ کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو میرٹھ جانے سے روکا۔

اس طرح یہ ثابت ہو گیا کہ دسمبر 2019 کے ویڈیو کو حال کی ویڈیو بتاکر مشتہر کیا جا رہا ہے۔ غورطلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 30 جنوری 2020 کو منظر عام پر آیا تھا اور ویڈیو اس سے بھی پرانی ہے۔

(بشکریہ آلٹ نیوز)

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Apr 2020, 10:48 PM IST