قومی خبریں

جیل سے رہائی کے بعد الو ارجن کا بیان، کہا- ’قانون میں یقین رکھتا ہوں‘

الو ارجن کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہائی مل گئی، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>الو ارجن / آئی اے این ایس</p></div>

الو ارجن / آئی اے این ایس

 
IANS

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن کو 14 دسمبر کی صبح تلنگانہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل سے رہائی کے وقت ان کے والد الو اروند اور سسر کنچلا چندر شیکھر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ الو ارجن کے مداح بھی ان کی رہائی سے بہت خوش تھے، اور اداکار نے گھر پہنچ کر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

جیل سے باہر نکلنے کے بعد الو ارجن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’فکر کی بات نہیں ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میں قانون پر مکمل یقین رکھتا ہوں اور اس کیس کے دوران عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے، میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور قانون کی پاسداری کریں گے۔

Published: undefined

اداکار نے متاثرہ خاندان کے لیے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’میں اس حادثے میں فوت ہونے والی خاتون کے خاندان کے ساتھ پوری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا اور میں ان کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہوں گا۔‘‘

الو ارجن نے اس حادثے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایک غیر ارادی واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا، ’’میں فلم دیکھنے کے لیے سینما ہال گیا تھا اور اچانک یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ کوئی جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔"

Published: undefined

اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، الو ارجن نے کہا، ’’میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ اس وقت کھڑے رہے اور مجھے ان کے سپورٹ کی وجہ سے آج یہاں موجود ہوں۔‘‘

الو ارجن اپنی رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’گیتا آرٹس‘ کے دفتر پہنچے، جو جنوبی ہندوستان کی سب سے بڑی اور مقبول فلم پروڈکشن کمپنی ہے، جو ان کے والد الو اروند نے 1972 میں شروع کی تھی۔ دفتر سے نکل کر وہ سیدھے اپنے گھر پہنچے، جہاں حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں ’پشپا-2‘ کی خصوصی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ اسی واقعہ میں الو ارجن کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 14 دن کی ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا۔ تاہم، تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں 50000 روپے کے ذاتی مچلکہ پر عبوری ضمانت دے دی۔ تاہم الو ارجون کو جیل میں شب گزارنی پڑی کیونکہ ضمانت پروانہ جاری نہیں ہو سکتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined