جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک فوجی آفیسر نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو ایک فوجی آفیسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔
Published: undefined
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی آفیسر کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی فوجی آفیسر کی شناخت 29 سالہ میجر پرویندر سنگھ ساکن دہلی کے بطور ہوئی ہے جو مہو بل کھیری میں تعینات تھے۔ پولیس نے اس ضمن میں دفعہ 174 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
جموں وکشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں وکشمیر میں جوانوں کی جانب سے خود کشی کے واقعات گھٹنے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خود کشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کئے گئے۔ اگر چہ سرکاری اعداد وشمار میں کشمیر میں خود کشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں پر درج ہوئے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined