قومی خبریں

اگرتلہ میں بی جے پی روپے وصولنے کا کام کر رہی ہے

تریپورا میں کانگریس کی ایک خاتون کارکن نے بی جے پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریاست میں عوام سے روپے وصولنے کا کام کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تریپورا کے اگرتلہ میں بی جے پی پر الزام لگ رہے ہیں کہ وہ پیسہ اینٹھنے کا کام کر رہی ہے۔ اگرتلہ کے جنوبی چندرپور گاؤں میں رہنے والی خاتون کانگریس رکن نے کہا ہے کہ بی جے پی عوام سے ناجائز پیسہ وصولی کر رہی ہے۔ کانگریس کی رکن روپا ڈے نے اس تعلق سے پولس میں ایک شکایت بھی درج کرائی ہے۔ روپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوک سبھا انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد سے میرے خاندان اور مجھے لگتار دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہم پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ مجھے ایک خط ملا ہے اس کے ذریعہ بی جے پی اور ان کے کارکنان نے میرے خاندان سے تاوان کے طور پر 20 ہزار روپے مانگے ہیں‘‘۔

Published: undefined

روپا ڈے نے مزید کہا ہے کہ وہ بی جے پی کارکنان کی دھمکی کی وجہ سے 23 مئی سے اپنے گھر نہیں گئی ہیں۔ تھانہ انچارج مانک دیبناتھ نے روپا ڈے کے ذریعہ کیس درج کرانے کی تصدیق کی ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا ہے ’’ہمیں چندر پور علاقہ سے شکایت ملی ہے۔ تاوان کی شکل میں روپے وصولی کے کم از کم سات سے آٹھ لوگوں کو خط ملے ہیں۔ اس سارے معاملہ کی جانچ کی جار رہی ہے‘‘۔

Published: undefined

ادھر بی جے پی کے ترجمان نبیندو بھٹاچاریہ نے اس طرح کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم کسی سے روپے کی وصولی نہیں کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی کی پالیسی کے خلاف ہے۔ ہمارے یہاں چندا لینے کا ضابطہ ہے‘‘۔ نبیندو نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کی اطلاع ہے کہ کچھ لوگ بی جے پی کارکن بن کر تاوان کے طور پر روپے وصولنے کا کام کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ کوئی بی جے پی کا حقیقی کارکن روپے وصول کرنے کا کام نہیں کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined